انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 442

انوار العلوم جلد ۱۴ ۹ جماعت احمدیہ کے خلاف میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ ہے۔مگر پھر بھی اس کے فیصلہ کو شرح صدر کے ساتھ ماننا ضروری ہے۔اس اصل کو کھلا دو تو تمہارے اندر بھی تفرقہ اور تنظر پیدا ہو جائے گا۔اسے مٹادو اور لوگوں کو کہنے دو کہ خلیفہ بھی غلطی کر سکتا ہے تو تم بھی پراگندہ بھیٹروں کی طرح ہو جاؤ گے جن کو بھیڑیئے اٹھا کر لے جائیں گے۔اور دنیا کی لعنتیں تم پر پڑیں گی۔جسے خدا نے عزت دی ہے، تمہارے لئے اس کی عیب جوئی جائز نہیں۔اگر وہ غلطی بھی کرتا ہے اور اس کی غلطی سے تمہیں نقصان پہنچتا ہے تو تم صبر کر و۔خدا دوسرے ذریعہ سے تمہیں اس کا اجر دے گا اور اگر وہ گندہ ہو گیا ہے تو جیسا کہ حضرت خلیفۃ المسیح فرماتے ہیں، تم خدا کے آگے اس کا معاملہ پیش کرو۔وہ اگر تم کو حق پر دیکھے گا اُسے خود موت دے دیگا اور تمہاری تکلیف دور کر دے گا۔مگر تمہارا اپنے ہاتھ میں قانون لینا اور ظاہر یا خفیہ خلیفہ کی ذات یا عزت پر حملہ کرنا تم کو خدا تعالیٰ کی لعنت کا مستحق بناتا ہے۔اگر تم خدا تعالیٰ کے قائم کردہ کی عزت پر ہاتھ ڈالو گے تو یا درکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری عزت کی چادر کو چاک چاک کر دے گا اور تم تباہ و برباد ہو جاؤ گے۔تمہاری عزت اسی میں ہے کہ خلافت کی عزت کرو اور جو شخص اس کی بے عزتی کیلئے کھڑا ہو تم اُس سے تعلق نہ رکھو۔بے شک اسلام میں قانون کا اپنے ہاتھ میں لینا جائز نہیں ہے لیکن ایسے شخص سے بیزاری اور قطع تعلق کا اظہار کر کے تم اپنے فرض کو ادا کر سکتے ہو اور اعلان کر سکتے ہو کہ اب شخص ہم میں سے نہیں ہے۔اب یہ بات تمہارے اپنے اختیار میں ہے۔چاہے تو خدا تعالیٰ کے قائم کردہ خلیفہ کی عزت کو قائم کر کے خود بھی عزت پاؤ اور چاہے تو اس کی عزت پر ہاتھ ڈالو اور خدائی تلوار تمہیں اور تمہاری اولادوں کو تباہ و بر باد کردے۔( الفضل ۱۸۔جولائی ۱۹۳۷ ء ) بخاری کتاب المغازى باب غزوه أحد + سيرت ابن هشام جلد ۳ صفر ۸۴-۸۵ مطبوعہ ۱۹۳۶ء مصطفی البابی مصر النور : ١٣ ٣تال النساء : ۵۹ ١٤ النساء : ۶۰ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۱۷۳ المكتب الاسلامي بيروت ابواح گھام کھلا مرارت : کٹر واپن، شیخی