انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 426

انوار العلوم جلد ۱۴ جماعت احمدیہ کے خلاف میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ کاغذات محفوظ نہیں رہے ورنہ ان سے ثابت کیا جا سکتا تھا کہ میں نے زور سے ڈاکٹر احسان علی صاحب کے ٹھیکہ میں روک ڈالی تھی مگر اب چونکہ صرف یادداشتوں پر بناء ہے میں نیر صاحب کے بیان پر اکتفا کرتا ہوں۔جو ذیل میں درج ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ت خلیفۃ المسیح الثانی) کی طرف میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر سمجھ کر بیان کرتا ہوں کہ:۔ا۔ڈاکٹر احسان علی صاحب کو پیٹرول کا ٹھیکہ دینے میں ( حضرت سے قطعا اشارتاً یا رکنا نیتا کوئی ہدایت نہ تھی۔۔بلکہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے غالباً حضرت کے ایماء سے احسان علی صاحب کو ٹھیکہ دینے سے روکا تھا اور میرے اصرار پر میری ذمہ واری پر اجازت دی تھی۔۔چونکہ احسان علی قادیان کا لائسنسد ار صاحب جائیداد احمدی تھا، وقت کم تھا ، پٹرول کے انتظام کے فیل ہو جانے کا خطرہ تھا اس لئے گلیہ اپنی ذمہ داری پر ٹھیکہ کا معاہدہ کیا تھا۔۴۔قادیان میں پٹرول کا نرخ ( ایک روپیہ تیرہ آنہ ) گیلن تھا۔مگر معاہدہ میں (ایک روپیہ بارہ آنہ) پر طے کیا گیا۔اور بٹالہ میں کمپنیوں کے مساوی نرخ پر پٹرول لینا طے کیا گیا۔۔دوسرے انتظام کی کوشش کی گئی مگر کمپنی نے پانچ سو روپیہ پیشگی اور ہر سو روپیہ کے بعد ادائیگی کا مطالبہ کیا اور وقت پر دھوکا دینے کا خطرہ تھا اس لئے قادیان کے احمدی لائسنسد ار کو منتخب کیا گیا۔۔کسی احمدی نے ٹھیکہ لینے پر آمادگی کا اظہار نہیں کیا تھا۔۷۔احسان علی اور ان کے والد نے بھی انکار کر دیا تھا۔میں نے اس شرط پر کہ انشَاءَ اللهُ آپ کو نقصان نہ ہونے دوں گا میں ذمہ وار ہوں اور سو روپیہ بطور قرض پیشگی ان کو رضامند کیا تھا۔غرض تمام ٹھیکہ پٹرول کی ذمہ داری گلینڈ میری ہے۔جس میں انجمن کے مفاد مدنظر تھے۔حضرت کا اِس معاملہ میں قطعاً کوئی اشارہ اور ہرگز کسی قسم کی ہدایت نہ تھی کہ احسان علی سے معاملہ کیا جائے وَاللَّهُ عَلى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ - عبدالرحیم نیر ۲۹۔۶۔۱۹۳۷ء