انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 402 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 402

انوار العلوم جلد ۱۴ جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ خیالات پھیلا رہے تھے اور جانتے تھے کہ میں خلاف شریعت اور خلاف آداب کام کرتا ہوں اس لئے جہاں بھی دو آدمی کھڑے باتیں کرتے دیکھتے تھے سمجھتے تھے کہ یہ سی ۔ آئی ۔ ڈی کے ہیں اور میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں ۔ گندے اتہامات میاں فخرالدین صاحب نے اپنے بیان میں بعض گندے لندے اتہام مستریوں کی طرح گفته آید در حدیث دیگراں کے طور پر بھی لگائے ہیں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ مصری صاحب بھی اسی سلسلہ میں تیاری کر رہے ہیں۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہتا کیونکہ یہ ان کا کام ہے کہ اپنی قانونی اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنے الزامات کو شائع کریں، میرا یہ کام نہیں۔ میں اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں کہ وہ خود ان کو جواب دے۔ اب میں مقدمہ کے حالات کو لیتا ہوں ۔ انہوں نے بیان کیا ہے کہ احسان علی وغیرہ سے امتیازی سلوک کیا گیا اور کہ میں نے مصری صاحب سے کہا تھا کہ احسان علی بھی اس چوری میں ملوث ہے۔ اس کے متعلق میں صرف اتنا کہتا ہوں کہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ میرا تو ہمیشہ سے یہ طریق رہا ہے کہ جس کے متعلق کوئی جرم ثابت ہو ،صرف اسی کے متعلق کہا کرتا ہوں کہ وہ مجرم ہے کسی کو بلا وجہ صرف الزام سن کر مجرم نہیں قرار دیتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اُن لوگوں کی طرف سے پہلے یہ رپورٹ ہوئی کہ شمس الدین جو ان کی بہن کا لڑکا ہے جن کے ہاں چوری ہوئی تھی ، چور ہے ۔ اور اس کے کچھ دن بعد ر پورٹ کی گئی کہ عبدالرحمن برادر احسان علی صاحب نے شمس الدین سے مل کر چوری کی ہے ۔ اس کے بعد ان کی طرف سے مجھے کئی دفعہ اطلاع ملی کہ اس چوری میں احسان علی صاحب ، عبدالرحمٰن اور ان کی والدہ بھی شامل ہیں ۔ لیکن میں ان سے یہی کہتا رہا ہوں کہ بلا ثبوت کسی کا نام نہ لیں ۔ ہاں جس کے بارہ میں دلیل ملے ، اسے پیش کرتے کرتے جائیں ۔ ہر عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ اس طرح بلا ثبوت ثبوت نام نام لیتے چلے جا۔ جانے سے کسقد رفتنہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ شریعت اس قسم کی شہادت کو جائز نہیں قرار دیتی ۔ آخر جس کا نام لیا جائے اگر وہ ملوث نہ ہو اور بلا وجہ اسے بد نام کیا جائے تو کیا وہ عزت کی ہتک کا دعویٰ نہ کرے گا۔ اور اگر وہ دعوی نہ بھی کرے تو کیا اس کے دل میں غصہ نہ پیدا ہو گا ۔ پھر شریف، پردہ دار عورتوں کا نام بے احتیاطی سے لے دینا کس قدر خطر ناک نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ غرض میری طرف سے انہیں احتیاط کی نصیحت ہوتی رہی ہے اور یہ غلط ہے کہ میں نے کبھی بھی یہ کہا ہو کہ چوری میں احسان علی صاحب کا دخل تھا۔ میں یقیناً یہ سمجھتا ہوں کہ چوری کے معلوم ہونے