انوارالعلوم (جلد 14) — Page 367
انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القرآن (۶) ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ طیر کئی قسم کے ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَا حَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ " یعنی زمین پر چلنے والے جانور اور دونوں پروں سے اُڑنے والے پرندے سب تمہاری طرح کی جماعتیں ہیں ۔ اب یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے پرندوں کیلئے یہ شرط لگائی ہے کہ يَطِيرُ بِجَنَا حَيْهِ کہ وہ پرندے جو اپنے دونوں پروں کے ساتھ اُڑتے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ایسا پرندہ بھی ہوتا ہے جو پروں سے نہیں اُڑتا۔ پھر اس سے بھی واضح آیت ہمیں ایک اور ملتی ہے جس سے صاف طور پر پتہ لگتا ہے کہ واقعہ میں طیر کسی اور چیز کا نام ہے۔ سورۃ نور میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَفْتُ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ ۲۳ یعنی کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح وہ تمام ذوی العقول کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں اور ان ذوی العقول میں سے جو طیر ہیں وہ صفیں باندھ باندھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور ان گروہوں میں سے ہر ایک کو نماز اور تسبیح کا طریق معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ ان ذوی العقول کے تمام اعمال سے واقف ہے۔ یہاں تین دلیلیں اس بات کی موجود ہیں کہ طیر سے مراد پرندے نہیں ۔ اول: يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ میں سے اللہ تعالیٰ نے طیر کیوں نکال ڈالے اور ان کا الگ کیوں ذکر کیا ؟ پھر مَن کا لفظ ہمیشہ ذوی العقول کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ غیر ذوی العقول کیلئے نہیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے صرف طير کو کیوں نکالا؟ جنات اور دوسری مخلوق کا الگ ذکر کیوں نہیں کیا ؟ کیا اس - س سے صاف طور پر یہ من طور پر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ طیر کوئی الگ چیز ہے؟ پھر فرماتا ہے كُلُّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ ان میں سے ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کو جانتا ہے۔ اب سارے قرآن میں یہ کہیں ذکر نہیں کہ پرندے بھی نمازیں پڑھا کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خالی تسبیح ہی نہیں کرتے بلکہ انہیں نماز کا بھی علم ہے اور وہ صفیں باندھ باندھ کر نمازیں پڑھتے ہیں ۔ آخر میں فرمایا وَاللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ اور يَفْعَلُونَ کا صیغہ پھر ذوی العقول کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ آخرتم - آخر تم نے کبھی ایسے طیر دیکھتے ہیں جو صفیں باندھ ؟ باندھ باندھ کر نمازیں پڑھتے ہوں ؟ ایسے طیر تو دنیا میں صرف مسلمان ہی ہیں اور کوئی نہیں ۔ پس من کا