انوارالعلوم (جلد 14) — Page 200
انوار العلوم جلد ۱۴ وہی ہمارا کرشن تعلق کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔اگر کرشن جی اور رام چندر جی کی طرح ان کے بعد آنے والے لوگ بھی پر ماتما سے تعلق رکھتے تو کبھی یہ نوبت نہ پہنچتی کہ خدا تعالیٰ کا اونچا آستانہ چھوڑ کر مقدس رشیوں کی اولاد بتوں اور دیویوں کے آگے جھکتی پھرتی۔جس ماتھے کو خدا تعالیٰ نے چومنے کیلئے بنایا تھا کتنے افسوس کا مقام ہے کہ وہ اپنے سے بھی ادنی چیزوں کے آگے جھکتا ہے، وہ نظریں جو اونچا اٹھنے کیلئے بنی تھیں ، افسوس کہ پاتال کی طرف جھکی ہوئی ہیں مگر کیوں؟ کیا اس لئے کہ ان کیلئے اور صورت ممکن نہیں۔نہیں نہیں ، یہ نہیں ہوسکتا۔کیا خدا کرشن اور رام چندر کی اولادوں اور سیوکوں کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔چنانچہ اس نے ہندوؤں کی ترقی اور اصلاح کیلئے نہ کنکی اوتار کو بھیج دیا ہے جو عین اس زمانہ میں آیا ہے جس زمانہ کی کرشن جی نے پہلے سے خبر دے رکھی تھی۔اس نے خدا تعالیٰ کے تازہ نشانوں سے دنیا کو خدا تعالیٰ کے زندہ اور قادر ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ایسا ثبوت کہ کوئی شخص اس کا انکار نہیں کر سکتا اور اب ہر شخص جو پر ما تماسے محبت کرنا چاہتا ہے اس کے ذریعہ سے اپنے ایشور سے مل سکتا ہے اور ان انعاموں کو حاصل کر سکتا ہے جو پرانے رشی منی حاصل کیا کرتے تھے کیونکہ ہمارا خدا بخیل نہیں کہ ایک کو دے اور دوسرے کو نہ دے اور نہ اس کا خزانہ محدود ہے کہ جو کچھ پہلے کر سکتا تھا اب نہیں کرسکتا۔اس نہر کنکی اوتار کا نام مرزا غلام احمد ہے جو قادیان ضلع گورداسپور میں ظاہر ہوئے تھے۔خدا نے ان کے ہاتھ پر ہزاروں نشان دکھائے ہیں۔اور ان کے ذریعہ سے وہ پھر دنیا کو انصاف اور عدل سے بھرنا چاہتا ہے۔جو لوگ ان پر ایمان لاتے ہیں ان کو خدا تعالیٰ بڑا نور بخشتا ہے اور ان کی دعائیں سنتا ہے اور ان کی سفارشوں پر لوگوں کی تکلیفوں کو دور کرتا ہے اور عزتیں بخشتا ہے۔آپ کو چاہئے کہ ان کی تعلیم کو پڑھ کر نور حاصل کریں اور اگر کوئی شک ہو تو پر ما تماسے دعا کریں کہ اے پر ما تما! اگر یہ آدمی جو تیری طرف سے ہونے کا دعوی کرتا ہے اور اپنے آپ کو نہ کانک اوتار کہتا ہے، اپنے دعوئی میں سچا ہے تو اس کے ماننے کی ہم کو تو فیق دے اور ہمارے سینہ کو اس پر ایمان لانے کیلئے کھول دے۔پھر آپ دیکھیں گے کہ پر ما تما ضرور آپ کو غیبی نشانوں سے اس کی صداقت پر یقین دلا دے گا۔اور اگر آپ یہ وعدہ کریں کہ سچائی کے کھلنے پر آپ اس کے دعوی کو مان کر اپنے پیدا کرنے والے اور مالک سے صلح کر لیں گے تو آپ سچے دل سے میری طرف رجوع کریں اور اپنی مشکلات کیلئے دعا کرائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلوں