انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 124

انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت پہلے کاموں کے خلاف پڑے تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔اور اگر ہم ہر دلعزیز والا کام کریں تو سلسلہ کو بجائے فائدہ کے نقصان پہنچائیں گے۔مثل مشہور ہے کہ کوئی آدمی تھا جو لوگوں کے ہر کام میں حصہ لیتا اور جب کوئی اسے کام کرنے کو کہتا تو وہ انکار نہ کرتا۔لوگوں نے اس کا نام ہر دلعزیز رکھ دیا۔اس کی عادت تھی کہ وہ دریا کے کنارے بیٹھ جاتا اور جب کسی نے دوسرے کنارے جانا ہوتا تو اسے کندھے پر بٹھا کر پہنچا دیتا۔ایک دن ایک شخص آیا اور کہنے لگا میاں ہر دلعزیز ! مجھے دوسرے کنارے پہنچا دو اس نے اسے اُٹھا لیا اور چل پڑا لیکن ابھی دریا کے نصف میں ہی پہنچا تھا کہ پیچھے سے ایک اور شخص نے آواز دی۔میاں ہر دلعزیز ! جلدی آنا مجھے نہایت ضروری کام ہے۔اس نے پہلے شخص کو دریا میں ہی کھڑا کیا اور دوسرے کو لانے کیلئے چل پڑا۔جب اسے لے کر تھوڑی دور ہی پہنچا تھا کہ پیچھے سے ایک تیسرے شخص نے آواز دیدی کہ میاں ہر دلعزیز ! خدا کیلئے ادھر آنا ، مجھے بہت جلد دریا کے پار جانا ہے۔اس نے دوسرے شخص کو بھی دریا میں کھڑا کیا اور تیسرے کو لینے کیلئے واپس آیا۔جب اسے لے کر چل پڑا تو ابھی چوتھائی فاصلہ ہی اس نے طے کیا تھا کہ دریا میں زور کا بہاؤ آ گیا۔وہ لوگ چونکہ تیرنا جانتے نہیں تھے۔اس لئے پہلے نے آواز دی میاں ہر دلعزیز ! جلدی آنا ، میں ڈوبا۔وہ اسے چھوڑ کر پہلے کی طرف بھاگا۔اتنے میں دوسرے نے آواز دیدی میاں ہر دلعزیز ! پہلے میری طرف آنا۔وہ دوسرے کی طرف متوجہ ہوا تو تیسرے نے آواز دیدی۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ کسی کو بھی نہ بچا سکا اور تینوں ڈوب گئے۔پس اگر تحریک جدید میں حصہ لے کر کسی نے میاں ہر دلعزیز والا معاملہ کرنا ہے تو مجھے اس کی ضرورت نہیں۔اسی لئے پچھلے سال میں نے اعلان کر دیا تھا کہ تحریک جدید میں وہی لوگ حصہ لیں جو اپنے مستقل چندوں میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں اور اگر ان کے ذمہ کوئی بقایا ہوتو اسے ادا کر دیں۔اور اگر وہ نہ تو فرض چندوں میں کمی کرتے ہیں اور نہ بقائے رہنے دیتے ہیں تو پھر ان کا حق ہے کہ اس تحریک میں حصہ لیں۔اس کے مطابق گزشتہ سال دوستوں نے ایسی اعلیٰ روح دکھائی کہ انجمن کے بہت سے بقائے وصول ہو گئے اور تحریک جدید میں بھی بہت سا روپیہ وصول ہوا۔مگر اس سال پچھلے سال کے مقابلہ میں جماعت کے لوگوں پر الٹا اثر ہے۔چنانچہ صدرانجمن کے چندوں میں دسمبر کے مہینہ میں گذشتہ سال کے اس ماہ کے مقابلہ میں دس ہزار کی کمی واقع ہوگئی ہے ادھر تحریک جدید کے چندہ میں بھی زیادتی نہیں ہوئی۔حالانکہ بظاہر خیال کیا