انوارالعلوم (جلد 14) — Page 104
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت جو جماعت کو بہ حیثیت جماعت تیرہ سو سال پیچھے لے جائے۔چنانچہ کچھ سال ہوئے اسی غرض کیلئے میں نے انصار اللہ کی تحریک جماعت میں جاری کی تھی مگر اس میں کچھ روکیں پیدا ہو گئیں مثلاً ایک روک تو یہی واقعہ ہو گئی کہ جب مجھ سے لوگ انصار اللہ کی ضرورت دریافت کرتے میں انہیں کہتا کہ میں اس کی ضرورت اپنے خطبات میں بیان کروں گا۔اس کے بعد میں نے خطبات دیئے مگر چونکہ جماعت میں بیداری نہیں تھی ، اس لئے ان پر غور نہ کیا گیا۔پھر انصاراللہ کی تحریک سے بعض طبائع میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ جماعت میں ایک اور جماعت بن رہی ہے چنانچہ میرے پاس اس قسم کی شکایتیں پہنچے لگیں۔اس کی وجہ سے میرے دل میں انقباض پیدا ہو گیا کہ ایسا نہ ہو یہ تحریک بعض کیلئے ٹھوکر کا موجب بن جائے۔اور چونکہ کسی کی ٹھوکر کے مقابلہ میں وہ فوائد جو اس تحریک سے حاصل ہو سکتے تھے زیادہ اہم نہیں تھے، اس لئے میرا جوش بھی کم ہو گیا۔پھر میں اس انتظار میں رہا کہ کوئی ایسا موقع آئے جب ساری جماعت ہی انصار اللہ بن جائے اور یہ شکایت نہ رہے کہ جماعت میں ایک اور جماعت بن رہی ہے۔چنانچہ فتنہ احرار سے فائدہ اُٹھا کر میں نے جماعت کے سامنے تحریک جدید پیش کر دی۔اور میں سمجھتا ہوں تحریک جدید کے پیش کرنے کے موقع کا انتخاب ایسا اعلیٰ انتخاب تھا جس سے بڑھ کر اور کوئی اعلیٰ انتخاب نہیں ہو سکتا۔اور خدا تعالیٰ نے مجھے اپنی زندگی میں جو خاص کا میابیاں اپنے فضل سے عطا فرمائی ہیں ان میں ایک اہم کامیابی تحریک جدید کو عین وقت پر پیش کر کے مجھے حاصل ہوئی۔اور یقیناً میں سمجھتا ہوں جس وقت میں نے یہ تحریک کی وہ میری زندگی کے خاص مواقع میں سے ایک موقع تھا۔اور میری زندگی کی ان بہترین گھڑیوں میں سے ایک گھڑی تھی جبکہ مجھے اس عظیم الشان کام کی بنیاد رکھنے کی توفیق ملی اس وقت جماعت کے دل ایسے تھے جیسے چلتے گھوڑے کو جب روکا جائے تو اُس کے دل کی کیفیت ہوتی ہے۔ہماری جماعت بھی اس خیال کے ماتحت نہایت آرام اور اطمینان کے ساتھ چلی جارہی تھی کہ وہ ایک منظم اور پُر امن گورنمنٹ کے ماتحت رہتی ہے اور اس کیلئے وہ تکالیف اور مصائب نہیں جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو پہنچیں۔اس خیال کی وجہ سے اس کی طبیعت میں ایک غلط اطمینان تھا اور وہ اپنے آپ کو بعض قسم کی قربانیوں سے آزاد بجھتی تھی۔ایسے حالات میں گورنمنٹ کی ایک غلطی اور احرار کی شورش نے ایسا موقع پیدا کر دیا کہ جماعت نے یہ سمجھ لیا کہ جس چیز کو وہ امن سمجھ رہی تھی وہ امن نہیں اور اسے بھی ان قربانیوں کی ضرورت ہے جو انبیائے سابقین کی جماعتوں نے۔