انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xii of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page xii

انوار العلوم جلد ۱۴ تعارف کتب ارشادات کو تحریف کے ساتھ اور توڑ مروڑ کر پیش کیا اور کہا گیا کہ ہم ۲۳۔اکتو بر کو لاکھوں کی تعداد میں قادیان پہنچیں گے۔حضور نے پہلے کی طرح تاکید سے دوبارہ اپنا مطالبہ دہرایا کہ پہلے مباہلہ کی شرائط طے کر لی جائیں اور دن باہمی اتفاق رائے سے طے کیا جائے اور پھر اُن شرائط کی پابندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے مباہلہ کیا جائے۔نیز حضور نے ان کے بیانات کے تضادات اور حضور کے بعض ارشادات میں تحریف کر کے عوام اور حکومت کے سامنے پیش کرنے کی حقیقت کو خوب کھول کر واضح کیا۔حضور نے احرار کے اس مخفی منصو بہ کو بھی بے نقاب کیا کہ دراصل وہ مباہلہ کی آڑ میں قادیان میں جلسہ جلوس نکالنے کے خواہشمند ہیں اور احرار کو بار بار ملزم کیا اور ثابت کیا کہ وہ مباہلہ سے احتراز چاہتے ہیں اسی لئے ٹال مٹول سے کام لے رہیں ہیں۔(۴) کیا احرار واقع میں مباہلہ کرنا چاہتے ہیں؟ احرار سے دعوت مباہلہ کے متعلق حضرت مصلح موعود کا یہ تیسرا مضمون ہے جو آپ نے ۲۱۔نومبر ۱۹۳۵ء کو رقم فرمایا۔جس میں آپ نے ہر پہلو سے احرار پر اتمام محنت کر دی اور فرار کے تمام راستے بند کر دیئے۔آپ نے ایک بار پھر شرائط مباہلہ تحریر فرما ئیں جن پر قبل از مباہلہ دونوں فریقوں کے مابین تصفیہ ہونا ضروری تھا۔مجلس احرار انتہائی مکاری سے کام لیتے ہوئے جگہ جگہ عوام الناس میں جھوٹا پراپیگنڈا کر رہی تھی کہ گویا وہ مباہلہ چاہتے ہیں مگر جماعت احمدیہ فرار اختیار کر رہی ہے اسی طرح انہوں نے گورنمنٹ کو بھی لکھا کہ اگر چہ گورنمنٹ کے فیصلہ کے مطابق وہ قادیان میں سالانہ کا نفرنس کا ارادہ نہیں رکھتے تھے مگر جماعت احمدیہ کی طرف سے مباہلہ کے چیلنج پر مجبور ہیں کہ قادیان جائیں۔حضور نے تفصیل سے ان کی مکاریوں کا پردہ چاک کیا اور ان کے تمام الزامات کا جھوٹا اور پر فریب ہونا ثابت فرمایا اور ہر الزام کے سچا ہونے پر اپنی طرف سے مجلس احرار کو ۱۰۰ روپے بطور انعام دینا مقرر فرمایا۔آپ نے منصف کے طور پر مسٹر سیف الدین صاحب کچلو، مسٹر عبداللہ یوسف علی صاحب آئی سی ایس ریٹائرڈ ، سر محمد یعقوب اور مولانا ابوالکلام آزاد کے نام تجویز فرمائے کہ ان میں سے کوئی ایک اگر دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد احرار کے اعتراضات یا الزامات کو سچا قرار دے تو ہر الزام یا اعتراض کے بدلے مجلس احرار کو ۱۰۰ روپے انعام دیا جائے گا۔اس طرح مختلف