انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 519 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 519

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر طریق سے کبھی بھی فیصلہ ہو سکتا ہے؟ لیکن اگر یہ فیصلہ ہو جائے کہ میں خدا تعالیٰ کا قائم کردہ خلیفہ ہوں تو پھر تمام اعتراضات کا رڈ ہو جاتا ہے۔چنانچہ میں قسم کھا کر یہ کہہ چکا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے ہی خلیفہ بنایا ہے اور نہ ایک دفعہ بلکہ میں ہزاروں دفعہ قسم کھانے کیلئے تیار ہوں اس کے بعد بھی اگر خدا تعالیٰ میری ہی تائید اور نصرت کرتا ہے اور مصری صاحب کی تائید نہیں کرتا تو وہ خدا سے جا کر لڑیں۔کیا وہ خدا تعالیٰ کو غیور نہیں سمجھتے اور کیا ان کا یہ خیال ہے کہ منصب خلافت کے متعلق ان کے دل میں زیادہ غیرت ہے مگر خدا کو غیرت نہیں۔پس میں نے ان کے سامنے وہ طریق پیش کر دیا تھا جس کے ماتحت تمام اعتراضات کا خود بخود تصفیہ ہو جاتا ہے آخر وہ خلافت کے متعلق ہی فیصلہ کروانا چاہتے ہیں۔مگر جب اس فیصلہ کا آسان طریق میں نے پیش کر دیا اور اس پر عمل کر کے بھی بتادیا تو اس کے بعد ان کا اپنے اعتراضات پیش کرنا کیا یہ معنی نہیں رکھتا کہ وہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ سے بھی زیادہ غیرت مند سمجھتے ہیں۔یہ بات کون نہیں جانتا کہ اعتراضات کا ایسا لامتناہی سلسلہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے پر بھی ہزاروں اعتراضات کئے جاتے ہیں مگر جب یہ ثابت کر دیا جائے کہ آپ وہی مسیح موعود ہیں جن کی رسول کریم ﷺ نے بشارت دی تھی تو تمام اعتراضات کا خود بخود حل ہو جاتا ہے۔اسی طرح جب میں نے ثابت کر دیا کہ میں خدا تعالیٰ کا قائم کردہ خلیفہ ہوں تو ان کے وہ تمام اعتراضات بھی باطل ہو گئے جو وہ مجھ پر کرتے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ اس کا انہوں نے خود بھی فیصلہ کیا ہوا ہے چنانچہ انہوں نے مجھے اپنے خط میں لکھا تھا کہ آپ اپنے آپ کو قرآن کریم کا عارف سمجھتے ہیں اس لئے شاید بعض آیتیں آپ کو ایسی بھی معلوم ہوں جن کے ماتحت اس قسم کے افعال جائز ہوں، پس آپ وہ آیتیں مجھے بھی بتا دیں۔گویا ان کے نزدیک اس قسم کے افعال کا ارتکاب اگر انسان کرے تو وہ قرآن مجید کے احکام کی خلافت ورزی کرتا ہے۔پھر اگر ان میں ذرا بھی عقل ہوتی تو وہ سمجھتے کہ جب خدا اس کی تائید کر رہا ہے اور وہ اس کے افعال کو دیکھتے ہوئے اس پر اپنی رحمتوں کی بارش برسا رہا ہے تو بہر حال اس میں خدا کا نہیں بلکہ میری سمجھ کا ہی قصور ہو گا اور بہر حال جسے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اس کا مقابلہ کر کے میں ہی نقصان اُٹھاؤں گا۔دیکھو یہ کتنا واضح امر ہے کہ میں نے قسم کھا کر کہہ دیا کہ میں خدا تعالیٰ کا بنایا ہو ا خلیفہ ہوں۔اگر میں اس میں جھوٹ سے کام لے رہا ہوں تو خدا تعالیٰ کی مجھ پر لعنت ہو۔مگر مصری صاحب ہیں کہ انہیں اس قسم کے بعد بھی یقین نہیں آتا۔