انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 399

انوار العلوم جلد ۱۴ جماعت احمدیہ کے خلاف۔۔۔میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ کہ میں نے کبھی آپ لوگوں کو اشارتاً کنا بتا یا وضاحثاً، تقریراً یا تحریر ابلا واسطہ یا بالواسطه فخر الدین صاحب کی نگرانی کیلئے یا ان کے متعلق رپورٹ کرنے کیلئے کہا تھا اور حلف اُٹھاتے وقت یاد رکھیں کہ اگر ایک لفظ بھی جھوٹ کہا تو آپ لوگ خدا کی لعنت سے نہیں بچ سکیں گئے نہ میں نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور نہ رسول کریم ﷺ آپ کو بچا سکیں گے اور اگر جھوٹ بولیں گے تو آپ لوگوں کے گھر برباد ہو جائیں گے۔(اس کے بعد ان تینوں اصحاب نے لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ کے ساتھ یہ حلف اُٹھائی کہ حضور نے ہمیں کبھی اور کسی طرح بھی اس کام پر مقر ر نہیں کیا۔) اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ میاں فخر الدین صاحب کے الزامات کی ساری بنیاد اس بات پر ہے کہ میں نے ان سے ناراض ہو کر ان پر سی۔آئی۔ڈی مقرر کر دی اور وہ مجھ پر بددیانتی کا الزام لگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے بلا وجہ ان پر عرصہ دو سال سے سی۔آئی۔ڈی مقرر کر رکھی ہے اور سی۔آئی۔ڈی کے آدمی یہ ہیں۔جنہوں نے آپ کے سامنے لَعْنَت اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ کہہ کر گواہی دی ہے۔اس سے آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ میں ان پر بدظن ہوا یا وہ مجھ پر بدظن ہوئے۔پھر ان کے بیان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں نے سید عزیز اللہ شاہ صاحب سے ان کے متعلق از خود کوئی باتیں کیں حالانکہ یہ بالکل غلط ہے میں نے کوئی بات از خود ان سے نہیں کی بلکہ سید صاحب چونکہ ان کے دوست تھے ، انہوں نے خود مجھ سے باتیں کی تھیں۔سید عزیز اللہ شاہ صاحب کا حلفی بیان چنانچہ حضور کے بلانے پر جناب سید صاحب نے حلفیہ بیان کیا کہ میاں فخر الدین صاحب کے متعلق میں نے حضور سے خود باتیں کی تھیں۔حضور نے نہیں کی تھیں اور جو کچھ آپ نے کہا ان کو میں نے اپنے طور پر پہنچایا تھا اور انہیں سن کر حضور تک پہنچانے کیلئے فخر الدین صاحب نے جو باتیں مجھ سے کہیں وہ میں حضور تک نہیں پہنچا سکا تھا اور جاتی دفعہ میں نے فخر الدین صاحب سے کہہ دیا تھا کہ میں حضور سے نہیں مل سکا اس لئے آپ کی باتیں بھی حضور تک نہیں پہنچ سکیں۔ہاں میں نے ہمشیرہ سے کہا ہے کہ کسی طرح میاں فخر الدین صاحب کو حضرت صاحب سے ملوانے کی اجازت لے دیں۔چنانچہ اب چار روز ہوئے جب میں اجازت لے کر ان سے ملا ہوں تو بھی میں نے ان کو یاد دلایا تھا کہ آپ کا یہ کہنا کہ میں نے