انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 149 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 149

انوار العلوم جلد ۱۴ والے یہی ہیں۔دنیا کی سیاسیات میں احمدیت کیا تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے؟ یہ مضمون ”امن عالم کے ذرائع ہے۔یعنی دنیا میں امن کس طرح قائم کیا جا سکتا ہے؟ اس کے بعد حضور نے لیگ آف نیشنز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔جنگ عظیم کے شروع یعنی ابتدائے ۱۹۱۵ء میں امریکہ میں ایک لیگ معرضِ وجود میں لائی گئی۔اس نے مطالبہ کیا کہ حکومتیں جنگ نہ کریں بلکہ جب کسی بات پر جھگڑا ہو تو آپس میں مل کر فیصلہ کر لیا کریں۔انہوں نے اس مقصد کے لئے مختلف انجمنیں بنا کر ہر جگہ لیکچر شروع کر دیئے۔۱۹۱۸ء کی ابتدا میں امریکہ کے پریذیڈنٹ ولسن نے چودہ اصول شائع کئے جن کے ذریعہ اس کے خیال کے مطابق دنیا کی جنگوں کا خاتمہ ہونا چاہئے۔اس میں بھی یہ خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ مختلف حکومتوں کی ایک انجمن بنائی جائے جو مختلف جھگڑوں کا مل کر تصفیہ کیا کرے۔جنرل سمٹس نے اس کی زیادہ تشریح کی اور اسی ڈھانچے پر ۲۸۔اپریل ۱۹۱۹ ء کو لیگ آف نیشنز کی بنیاد جنیوا میں رکھی گئی۔اس میں یہ بنیادی اصل رکھا گیا کہ فو جیں زیادہ نہ ہوں۔حضور نے اس کے بعد تفصیل سے بتایا کہ کس طرح لیگ آف نیشنز دنیا میں امن قائم کرنے میں ناکام رہی اور اب نہ صرف عام لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ لیگ ایک کھلونا ہے بلکہ جو حکومتیں اس میں شامل ہیں ، وہ بھی یہ محسوس کر رہی ہیں کہ لیگ آف نیشنز کے ذریعہ دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔چین و جاپان کی آویزش اور اطالیہ وحبش کی جنگ کے واقعات اور لیگ کی نا کامی کا حضور نے مفصل ذکر فرمایا۔اس کے بعد حضور نے یہ بتایا کہ اسلام نے امنِ عالم قائم کرنے کے کیا ذ رائع بتائے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔اسلام کہتا ہے پہلے یہ غور کرو کہ لڑائی ہوئی کیوں ہے کیونکہ اسلام ہمیشہ بدی کی جڑ کو کاٹتا اور بُرائی کے منبع کا استیصال کرتا ہے۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ کبھی لڑائی کی تحریک حملہ کرنے والے کی طرف سے ہوتی ہے اور کبھی اس کی طرف سے جس پر حملہ کیا گیا ہو وہ اسباب جو حملہ کرنے والے کے لئے محرک ہوتے ہیں یہ ہیں۔اول یہ تحریک لالچ سے پیدا ہوتی ہے۔اسلام نے اس سے منع کیا ہے۔چنانچہ فرمایا وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ اَزْوَاجاً مِّنْهُم لے کہ جو تمہارے ارد گرد قو میں ہوں ان کی طرف لالچ کی نظر سے مت دیکھو۔چونکہ لالچ سے نفرت اُس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتی جب تک بعث بَعْدَ الْمَوْت پر یقین نہ ہو۔اس لئے اسلام یہی نہیں کہتا کہ لالچ مت