انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 477 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 477

انوار العلوم جلد ۱۳ 477 اصل بنائے مباہلہ کو ترک کر دیا ہے۔حالانکہ یہ بالکل غلط ہے میں نے کبھی اصل بنائے مباہلہ کو صلى الله ترک نہیں کیا۔بلکہ اس کے برعکس میں نے تو یہ کہا تھا کہ احرار اس لئے ہتک آنحضرت علی کے الزام کے متعلق مباہلہ کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ انہیں معلوم ہے کہ مسلمانوں میں سے تعلیم یافتہ طبقہ جانتا ہے کہ احرار کا یہ الزام کہ بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت احمدیہ نے آنحضرت ﷺ کی ہتک کی ہے، بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔لیکن پھر بھی ہم احرار کے اس مطالبہ کو تسلیم کر لیتے ہیں کہ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی مباہلہ ہو جائے بشرطیکہ یہ مباہلہ پہلے مباہلہ کے علاوہ ہو۔اور اس کے لئے الگ پانچ سو آدمیوں کی تعداد دونوں فریق کی طرف سے پیش کی جائے لیکن لیڈر وہی ہوں۔اب رہا مباہلہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد کا سوال۔اس کے متعلق صدر احرار کا نفرنس چنیوٹ میں بیان کرتے ہیں کہ ۲۳۔نومبر کو زعمائے احرار اور ہزاروں مسلمان قادیان کے میدان مباہلہ میں پہنچ جائیں گے۔“ ( مجاہد ۶ نومبر صفحه ۲) ان الفاظ سے واضح ہے کہ میری بیان کردہ شرائط کو وہ صرف میرے لئے حجت قرار دیتے ہیں۔اور خود اس پر کار بند ہونے کے لئے تیار نہیں۔لیکن اس کے باوجود اخبار میں اعلان کرتے چلے جاتے ہیں کہ انہیں میری سب شرائط منظور ہیں۔اگر شرائط کی منظوری اسی کا نام ہے تو کوئی خدا کا بندہ یہ بتائے کہ نامنظوری کسے کہتے ہیں۔مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں میں نے لکھا تھا کہ ضروری ہے کہ شرائط کے تصیفہ کے ساتھ مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں بھی دی جاتیں تا کہ ان کے متعلق تحقیق کر لی جائے۔اظہر صاحب کہتے ہیں۔اگر ان میں سے کوئی بیمار ہو گیا تو اس کا کیا علاج ہوگا۔اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا علان آسان ہے۔اور وہ یہ کہ دس یا پندرہ فیصدی نام مطلوبہ تعداد سے زیادہ دے دیئے جائیں۔اگر پانچ سو میں سے یا ہزار میں سے جتنی تعداد کا بھی فیصلہ ہو، بعض لوگ نہ پہنچ سکیں تو ان کی خالی جگہ زائد تعداد میں سے پر کر لی جائے۔ہاں اگر اظہر صاحب کو یہ خیال ہو کہ شائد وہ پانچ کا پانچ سو ہی نہ پہنچ سکے تو پھر کیا ہوگا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کا یہ معاملہ ہو کہ پندرہ فی صدی سے زائد آدمی ریز رو رکھ کر بھی ان کے غیر حاضروں کی کمی پوری نہ ہو سکے۔تو یہی سمجھا