انوارالعلوم (جلد 13) — Page 412
412 انوار العلوم جلد ۱۳ ہجوم خلق حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات ارض حرم ہے ہو پس جاؤ اور دنیا میں پھیل جاؤ کہ کامیابی کا ذریعہ یہی ہے اور جب آواز پہنچے تو یوں جمع ہے جاؤ جس طرح پرندے اڑ کر جمع ہو جاتے ہیں۔پھر خواہ کتنی بڑی کوئی فرعونی طاقت تمہارے مٹانے کیلئے کھڑی ہو جائے اُسے معلوم ہو جائے گا کہ احمدیت کو مٹانا آسان نہیں ہے۔یہ وہ چیز ہے جس کی میں آپ لوگوں سے امید کرتا ہوں۔کیونکہ آپ وہ لوگ ہیں جن میں خدا تعالیٰ نے حقیقی ایمان پیدا کیا اور جو مقدس گھر کے گر دگھومنے والے پرندے ہیں۔میں نے خدا تعالیٰ کی باتیں آپ کو پہنچا دیں، جو کچھ کہنا تھا کہ دیا اور جو کچھ بتانا تھا بتا دیا اب یہ تمہارا کام ہے کہ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّیک کہتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ۔(الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۳۵ء) متی باب ۲۲ آیت ۱۶ تا ۲۱ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۱۹۲ - المكتب الاسلامی بیروت ۱۹۷۸ء التحريم: ۵ جامع البیان تالیف ابی جعفر محمد بن جریر الطبرى الجزء الثامن والعشرون | صفحہ ۱۲۱ - مطبع مصطفی البابی الحلبی مصر ۱۹۵۴ء راک فیلر (John Davison Rockefeller) پیدائش ۱۸۳۹ء وفات ۱۹۳۷ء مشہور امریکی صنعت کار اور مخیر۔اس کی سٹنڈرڈ آئیل کمپنی امریکہ میں مخالفوں کو بے دردی سے کچل کر تیل صاف کرنے کی صنعت پر چھا گئی۔۱۸۹۲ء میں اس نے شکاگو یو نیورسٹی قائم کی۔دوسرے فلاحی اداروں پر پچاس کروڑ ڈالر خرچ کئے جن میں راک فیلر فاؤنڈیشن ( قائم شد ه ۱۹۱۳ ء ) بھی شامل ہے۔یہ ادارہ صحت عامہ کی بہتری اور سائنس کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۱ صفحہ ۶۵۰ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء) کارنیگی اینڈ رو( ۱۸۳۵ ء۔۱۹۱۹ ء ) امریکی صنعت کار اور انسان دوست۔سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا۔۱۸۷۳ء کے بعد فولا دسازی کی طرف راغب ہوا اور ۱۹۰۰ ء میں کارنیگی سٹیل کمپنی پورے ملک کا ایک چوتھائی فولاد تیار کرنے لگی۔رفاہ عامہ کیلئے پینتیس کروڑ ڈالر کا ترکہ چھوڑا جس میں نیو یارک کارنیگی ہال (۱۸۹۱ء) اور دو ہزار آٹھ سو سے زائد لائبریریاں شامل ہیں۔