انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 390 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 390

390 انوار العلوم جلد ۱۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات ان گالیوں کو ر ڈ کرنے کے لئے اُٹھتا ہے اور اس کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کی خوبیاں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔پھر انگلستان افریقہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں ہم جاتے ہیں تا کہ وہاں کے لوگوں کو رسول کریم علیہ کی غلامی میں داخل کریں یا وہ۔عجیب بات ہے کہ رسول کریم سے محبت تو اُن کو ہو لیکن آپ کی شان میں بدزبانی کرنے والوں کی حرکات سے درد صلى الله ہمارے دلوں میں پیدا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے نمونہ سے بتا دیا ہے کہ آپ رسول کریم ﷺ کے متعلق کتنی غیرت رکھتے تھے۔آپ ایک دفعہ لا ہور تشریف لے گئے لیکھرام جو مشہور آریہ تھا، آپ سے ملنے کے لئے آیا اور اُس نے آکر سلام کہا آپ نے کوئی جواب نہ دیا۔پھر اُس نے سلام کیا پھر بھی آپ نے جواب نہ دیا۔تیسری دفعہ اُس نے سلام کیا، پھر بھی آپ نے توجہ نہ کی۔اس پر کسی نے آپ سے کہا، پنڈت لیکھر ام سلام کہتے ہیں۔اس پر آپ نے نہایت غصہ سے کہا: اسے شرم نہیں آتی ، میرے آقا کو تو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے۔ہم پر رسول کریم ﷺ کی تک کرنے کا الزام لگانے والوں میں سے کتنے ہیں جو ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ان میں سے کئی ایسے ہیں جو رسول کریم ہے کے شدید مخالفوں کی دعوتیں کھا لیتے اور انہیں اپنے گھروں میں عزت سے بٹھاتے ہیں اور اس وقت بھی وہ ہماری دشمنی کی وجہ سے ان کی خوشامد میں کر رہے ہیں۔غرض ہم اپنی جانیں دے کر اور اپنے مال قربان کر کے رسول کریم ﷺ کی عزت بچا رہے ہیں۔مگر انہوں نے کیا کیا ہے؟ یہی نا کہ کچھ ہندو مار ڈالے اور اس طرح اسلام کو بد نام کر دیا۔یہ اسلام کو دنیا کی نظروں میں بدنام کرنے والے اور رسول کریم ﷺ سے دنیا کو متنفر کرنے والے آپ کے خیر خواہ لیکن لاکھوں روپیہ اسلام کی اشاعت کیلئے خرچ کرنے والی اور ہزاروں آدمیوں کے ذریعہ رسول کریم ﷺ کی خوبیاں دنیا میں پیش کرنے والی جماعت آپ کی دشمن ہو گئی۔ہم نہ صرف ہندوستان میں بلکہ یورپ، افریقہ اور امریکہ میں رسول کریم کو گالیاں دینے والوں کو مسلمان بنارہے ہیں۔کچھ عرصہ ہوا ایک نو مسلم نے مجھے لکھا کہ میں پہلے محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو گالیاں دیا کرتا تھا مگر اب آپ کے مبلغ کے ذریعہ مجھ پر یہ اثر ہوا ہے کہ میں اُس وقت تک نہیں سوتا جب تک رسول کریم ﷺ پر درود نہ بھیج لوں۔کیا یہی وہ ہتک ہے جو ہم رسول کریم ﷺ کی کر رہے ہیں۔پھر ہم پر یہ بھی الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کی دادیوں اور نانیوں کی الله