انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 346

انوار العلوم جلد ۱۳ 346 حکومت پنجاب اور جماعت احمد یہ اس اعلان کے ذریعہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اب چونکہ اس حصہ کا تصفیہ ہو چکا ہے آئندہ کوئی جماعت اس بارہ میں کوئی ریزولیوشن پاس نہ کرے اور نہ حکومت کو بھجوائے۔ہماری غرض کبھی بھی حکومت سے ٹکراؤ کی نہیں ہوئی اور نہ ہم بے جا فخر کو پسند کرتے ہیں اور نہ کسی کی تذلیل چاہتے ہیں اور نہ ہم اس بات کو جائز سمجھتے ہیں کہ حکومت کے وقار کو اس طرح گرایا جائے کہ اس کے لئے امن کا قیام مشکل ہو جائے۔پس میں دل سے خوش ہوں کہ یہ معاملہ اس طرح طے ہو گیا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اس امر کا موقع عطا فرمایا کہ میں اپنی ساری توجہ اس حملہ کی طرف پھیر دوں جو دینی لحاظ سے سلسلہ احمدیہ پر کیا جا رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت اس دوسری جنگ میں ان وعدوں اور عہدوں کے مطابق جو وہ کر چکی ہے اور اس کام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو ہمارے سامنے ہے ہرممکن قربانی کرے گی اور ہر مطالبہ پر جو میں اس سے کروں گا بشاشت قلب سے لبیک کہے گی۔اے خدا ! تو انہیں ایسا ہی کرنے کی توفیق دے۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار مرز امحموداحمد خلیفة المسیح ۱۷۔دسمبر ۱۹۳۴ء (الفضل ۲۰۔دسمبر ۱۹۳۴ء)