انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 227 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 227

انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۲۷ اہم اور ضروری امور کر دیا اور اس سے اثر قبول کر کے احمدیت کی طرف متوجہ ہو گیا۔پھر کتب اور اخبارات بہت مفید کام دیتے ہیں کیونکہ یہ تفصیلی مضامین پیش کرتے ہیں۔اس ذریعہ سے تبلیغ کرنے کے لئے جماعتوں کو چاہیئے کہ ہر جگہ لائبریریاں قائم کریں، ان میں سلسلہ کی کتب اور اخبارات مہیا کریں۔بعض جگہ افراد نے کتب کا ذخیرہ جمع کیا ہے جیسے لا ہور دہلی وغیرہ میں، جماعتوں نے لائبریریاں قائم نہیں کیں سوائے شاید جماعت شملہ کے جنہوں نے کسی قدر کتب جماعت کی طرف سے جمع کی ہیں۔اسی طرح بعض اور جگہ بھی ہیں مگر ا کثر مقامات پر نہیں۔پس ایسی لائبریریاں قائم کی جائیں جن سے لوگوں کو پڑھنے کے لئے کتا بیں دی جائیں۔اس طرح لوگوں کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ان طریقوں میں سے بعض میں نقائص بھی ہیں، ان کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔کبر ایک ایسی چیز ہے کہ خواہ اس کا کتنا ہی سر گچلو وہ پھر سر اٹھا لیتا ہے۔میں اپنی جماعت کو دیکھتا ہوں دنیا کے مقابلہ میں نہایت کمزور ہے، ہر طرف سے دشمن اس پر حملے کرتے ہیں اور دُکھ دیتے ہیں، جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہیں مگر پھر بھی کسی نہ کسی موقع پر احمد یوں میں بھی رکبر آ ہی جاتا ہے۔میری حفاظت کے لئے جو لوگ ساتھ ہوتے ہیں ( اور الہی احکام کے مطابق بعض دفعہ ایسے سامانوں کو اختیار کرنا پڑتا ہے۔میں نے دیکھا ہے ان میں سے بعض کی چال ڈھال ایسی ہوتی ہے کہ اگر کوئی اِن کے سامنے آجائے تو گویا اُس کا سر پھوڑ کر رکھ دیں۔وہ اس رنگ میں چل رہے ہوتے ہیں اور میں اس سوچ میں پڑا ہوتا ہوں کہ یہ بات احمدیوں میں سے کب نکلے گی۔غرض عام جلسے جہاں تبلیغ کے لئے مفید ہوتے ہیں، وہاں ان کی وجہ سے کمر پیدا ہو جاتا ہے اس طرح دوسروں پر رعب ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔جلسہ کی وجہ سے چونکہ اردگرد کے احمدی بھی جمع ہو جاتے ہیں اور وہ اپنی کچھ طاقت سمجھنے لگتے ہیں اس لئے بعض لوگ اکڑ کر چلنے لگ جاتے ہیں لیکن ایسے افعال اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔اسی سلسلہ میں یاد رکھنا چاہیئے کہ میں نے احمد یوں کو اپنے ہاتھ میں لاٹھی رکھنے کے لئے جو کہا ہے تو اس لئے نہیں کہا کہ لاٹھی چلائی جائے۔کئی لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں اگر لاٹھی چلانی نہیں تو پھر رکھنے کی کیا وجہ ہے۔میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے ہاتھ میں لاٹھی رکھنے کے لئے اس لئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کا صبر حقیقی صبر ہو۔اگر تمہارے ہاتھ میں لاٹھی موجود ہے اور کوئی شخص تم پر حملہ کرتا ہے اور تم مار کھا لیتے ہو مگر خود ہاتھ نہیں اُٹھاتے تو یہ حقیقی صبر ہے لیکن اگر تم خالی ہاتھ ہوا اور کوئی تمہیں پیٹتا ہے اور تم اس کا مقابلہ نہیں