انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 219

انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۱۹ اہم اور ضروری امور صاحب میں تھا۔اگر اس فرد کو مستی کر دیا جائے تو جماعت کے لحاظ سے حیدر آباد دکن کی جماعت بہت سست ہے اور بہت پیچھے ہے۔حیدر آباد کی جماعت پرانی جماعتوں میں سے ہے مگر اس کا قدم آگے کی بجائے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔وہاں بھی مداہنت کا وہی رنگ نظر آتا ہے جو ہزارہ کے علاقہ میں ہے کہ جب کوئی احمدی ہو تو اُس کے سامنے چندہ کا نام نہ لیا جائے نماز کے لئے نہ کہا جائے وہ خود بخود ترقی کر جائے گا لیکن ایسے تحفہ کو لے کر ہم نے کیا کرنا ہے جسے دین سے کوئی تعلق نہ ہو اور جو دین کے لئے کوئی قربانی نہ کر سکے۔حیدر آباد دکن کے بعض نوجوان ہیں جن میں جوش پایا جاتا ہے۔جیسے سیٹھ محمد غوث صاحب کے لڑکے محمد اعظم صاحب اور چند اور نو جوان۔اس طرح ممکن ہے خدا تعالیٰ اس علاقہ میں بھی ترقی کے سامان کر دے ور نہ جنوبی ہند پر افسوس ہی آتا ہے۔بعض مخلص احمدی نو جوانوں کا ذکر اس موقع پر میں ایک اور خاص بات کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پنجاب میں ایک نئی روح پیدا ہو رہی ہے۔کچھ عرصہ پہلے مُردنی سی چھائی تھی لیکن دو سال سے بیداری پائی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے مخلص نوجوان پیدا ہو رہے ہیں۔ان میں سے بعض کے نام آج میں لے دیتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سنت پر ، کہ آپ بھی مخلصین کے نام لے کر ذکر کر دیا کرتے تھے۔پھر اس لئے بھی کہ جن کے نام لئے جائیں، اُن میں غیرت پیدا ہو جائے کہ اس عزت کو قائم رکھنا چاہیئے۔کئی مخلص نو جوان ہیں جن میں سے بعض کے لئے اُن کی سرگرمیوں کے متعلق حد بندی کی ضرورت ہے اور بعض کیلئے قوت عملیہ کو بڑھانے کی ضرورت۔ان میں سے ایک تو سرحد کے محمد اللہ بخش صاحب ضیاء ہیں ان میں دین کے متعلق جوش ہے اور کام کرنے کی خواہش ہے۔وہ گزشتہ زندگی میں بھی قومی کام کرتے رہے ہیں۔احمدی قیود میں اگر خدا تعالیٰ نے انہیں کام کرنے کی توفیق دی تو امید ہے کہ اچھا کام کر سکیں گے۔ایک اور نوجوان چودھری فقیر محمد خاں صاحب ہیں یہ نسبتاً پرانے احمدی ہیں اور نو جوانوں کے لئے اچھا نمونہ ہیں۔ایک چودھری اعظم علی صاحب ہیں۔یہ نئے جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے اخلاص کا نہایت اچھا نمونہ دکھلایا ہے۔وہ شیعوں میں سے آئے ہیں لیکن تھوڑے ہی عرصہ میں انہوں نے اخلاص کا قابل تعریف نمونہ پیش کیا ہے۔اور میں کوئی وجہ نہیں دیکھتا کہ اور نئے آنے