انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 177 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 177

انوار العلوم جلد ۱۳ 122 أسوة كامل بھی ساتھ ہی پیدا کر دیئے ہیں۔مگر دنیوی حکومتیں ایسا نہیں کرتیں۔ان کی مثال تو ایسی ہے کہ کہتے ہیں کوئی شخص شکار کے لئے گیا اور ایک دلچسپ مثال ایک خرگوش مار کر لایا۔جب گھر کے قریب پہنچا تو خیال کیا کہ میرا کنبہ تو بہت ہے چھوٹے چھوٹے بچے، بہن، بھائی ہیں ایک خرگوش اگر میں گھر لے گیا تو وہ آپس میں لڑیں گے اس لئے بہتر ہے کہ باہر ہی کسی کو دے جاؤں۔پاس سے کوئی سادھو گزر رہا تھا اس نے سوچا کہ اسے ہی دے جاؤں اور اس خیال سے اسے پوچھا کہ سادھو جی خرگوش کھا لیتے ہو۔مگر اس کے جواب دینے سے پہلے اسے خیال آیا کہ بچے بوٹیوں پر تو پکنے کے بعد لڑیں گے لیکن اگر میں باہر ہی دے گیا تو گھر پہنچتے ہی سب پوچھیں گے ہمارے لئے کیا لائے اور پھر انہیں کیا جواب دوں گا اس لئے بہتر ہے کہ گھر لے جاؤں۔سادھو نے اس کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں مل جائے تو کھا ہی لیتے ہیں۔اس پر وہ کہنے لگا کہ اچھا پھر مار مار کر کھایا کرو۔تو دنیا کی حکومتوں کی مثال ایسی ہی ہے وہ ساری امیدیں پیدا کرنے کے بعد یہ کہہ دیتی ہیں کہ مار مار کر کھایا کرو اسی لئے تعلیم یافتہ نو جوان جن کے متعلق کسی نے کہا ہے کہ:۔ایم۔اے بنا کے کیوں میری مٹی خراب کی کہتے ہیں کہ اچھا پھر پہلے تمہیں ماریں گے۔اور وہی تعلیم یافتہ لوگ جنہیں حکومت نے پڑھا کر ان کے لئے کام کرنے کے سامان مہیا نہیں کئے تھے وہ پھر اسی کے ارکان کو مارنے لگ جاتے ہیں۔صلى الله صفت رب العلمین اور رسول کریم یا تو میں تیار ہا تھا کہ پہلی صفت جو اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی بیان کی گئی ہے وہ اس کا رَبُّ الْعَلَمِینَ ہوتا ہے۔جو بندہ رَبُّ الْعَلَمِينَ بنتا ہے، ہم سمجھیں گے کہ وہ کامل ہے۔اور رسول کریم ﷺ کے متعلق ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کیا آپ نے عالم کی ہر ھے پر نگاہ ڈالی۔اور اس کے فائدہ کے لئے کام کیا؟ اگر ڈالی تو ماننا پڑے گا کہ آپ کامل انسان تھے لیکن اگر ہر شے پر آپ کی نگاہ نہیں پڑی اور کوئی حصے ایسے رہ گئے ہیں کہ ان کے لئے آپ نے کوئی کام نہیں کیا تو آپ رَبُّ الْعَلَمِینَ نہیں کہلا سکیں گے۔اس کے لئے ہم کوئی مثال لیتے ہیں اور چونکہ نسلِ انسانی زیر بحث ہے اس لئے ہم جو ان یعنی بنا بنایا آدمی لیتے ہیں۔جسے ہر قوم تسلیم کرتی ہے اور جسے خدا تعالیٰ نے آئندہ نسلوں کا بیج بنایا ہے۔غور کرنا چاہیئے کہ اس کی پہلی خواہش کیا ہوگی۔بائیل سے بھی ثابت ہے عقل بھی یہی کہتی ہے کہ اسی کی جنس سے جوڑا ہی اسے تسلی دے سکتا ہے۔