انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 433 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 433

433 انوار العلوم جلد ۱۳ سوال: اس میں دیوانی مقدمات بھی کئے جاتے ہیں؟ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان جواب: ہاں مالی معاملات کا بھی فیصلہ کیا جاتا ہے مگر ہم کسی کو مجبور نہیں کرتے۔سوال: آپ کے اس محکمہ میں کوئی شکایت کرنی ہو تو اس کیلئے کوئی کاغذ مقر ر کیا ہوا ہے؟ جواب: مجھے اس کا علم نہیں۔مجھے جہاں تک علم ہے ایسا نہیں ہے۔یہ محکمہ قضاء کو علم ہو گا۔سوال: (ایک کاغذ دکھا کر ) اس شکل کا کاغذ آپ نے دیکھا ہوا ہے؟ یہ لوکل انجمن احمد یہ کا ہے۔جواب: میرے سامنے یہ کبھی نہیں آیا۔میں آج پہلی دفعہ اسے دیکھ رہا ہوں۔اس کا محکمہ قضاء سے واسطہ نہیں۔یہ لوکل انجمن احمد یہ قادیان سے تعلق رکھتا ہے اور لوکل انجمن الگ ہے اور مرکزی انجمن الگ۔سوال: آپ کو یہ بھی علم نہیں کہ یہ کا غذا ایک آنہ کو پکتا ہے۔جواب: نہیں۔سوال: مرزا بشیر احمد صاحب آپ کے کیا لگتے ہیں؟ جواب: میرے بھائی ہیں۔سوال: آپ نے یہ بھی مقرر کیا ہوا ہے کہ احمدی آپس میں تجارت کریں دوسرے مسلمانوں، ہندوؤں سکھوں سے نہ کی جائے۔جواب: ایک دفعہ بعض لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ہند و بازار میں جھگڑا ہو گیا تھا۔اس پر میں نے کہا کہ جو لوگ مخالفین کی باتیں برداشت نہ کر سکیں اور انہیں ان سے خوف ہو وہ وہاں نہ جائیں اور آپس میں لین دین کریں۔لیکن جو لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں وہ بے شک ان سے سودا لیں۔اس پر بعض نے پہلا اقرار کیا بعض نے دوسرا۔ورنہ میرا حکم نہیں کہ ہندوؤں یا سکھوں یا عیسائیوں سے نہ خریدیں۔چنانچہ لوگ سودا نہیں خریدتے اور بعض ایسے بھی ہیں جو اس اقرار سے باہر رہے اور خریدتے ہیں۔لیکن یہ بھی صرف قادیان میں ہے باہر کیلئے نہیں۔میں خود قادیان کے باہر کے ہندوؤں سے کئی دفعہ سودا خریدتا ہوں۔کچھ ہند و قادیان کے بھی ہیں جن سے یہ اقرار کرنے والے بھی خریدتے ہیں مثلاً لا لہ گنہیا شاہ صاحب۔سوال: اللہ دتا میراثی قادیان کو آپ جانتے ہیں؟