انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 180 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 180

انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۸۰ أسوة كامل جاتی اور دوسرے یہ کہ والدین کو توجہ دلائی کہ اگر پیدائش کے وقت ہی اس کی تربیت کا حکم ہے تو بڑے ہو کر یہ کتنی ضروری ہوگی۔بچہ کی تربیت کا حکم جب اسے ذرا ہوش آئے تو حکم ہے کہ اسے تعلیم دلاؤ۔حتی کہ لڑکیوں کی تعلیم کے متعلق بھی تاکید فرمائی۔حتی کہ فرمایا جس شخص کی دولڑ کیاں ہوں اور وہ ان کو تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو اس کا ٹھکانہ جنت میں ہو گا۔گویا اسے اتنا ضروری قرار دیا کہ ماں باپ پر اس کا انتظام فرض کیا۔چنانچہ فرمایا۔وا اَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا۔اس میں باطنی تعلیم بھی ہے اور ظاہری بھی اور دونوں کے لئے ماں باپ کو ذمہ وار قرار دیا اور فرمایا کہ دونوں تعلیموں سے اولاد کو آراستہ کر کے اسے جہنم سے بچاؤ۔جہنم سے مراد بیماری اور غربت وغیرہ بھی ہے جو جہالت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور پھر اُخروی جہنم بھی مراد ہے گویا ہر قسم کی جہنم سے اولاد کو بچانے کا حکم دیا۔بدا خلاقی بھی جہنم ہے کہ بدا خلاقی سے لوگ نفرت کرتے ہیں۔تو یہ آیت عام ہے اور اس میں ہرقسم کی آگ سے اولا دکو بچانے کا حکم دیا ہے۔اور مسلمان کا فرض قرار دیا کہ بچے کی بچپن کی حالت میں نگرانی کرے اور فرمایا کہ اگر اس میں خرابی پیدا ہوئی تو تم سے باز پرس ہوگی۔یتیموں کی ربوبیت پر بعض بچے یتیم رہ جاتے ہیں ان کے لئے بھی حکم دیا کہ ان کے مال کی حفاظت کی جائے۔پھر بتایا کہ ان کے احساسات کا کس طرح خیال رکھا جائے، تعلیم کا کیا انتظام ہو۔غرض کہ ان کی پرورش کے لئے تفصیلی احکام صادر فرمائے۔گویا ان کو بھی خالی نہیں رہنے دیا۔باقی مذاہب میں یہ بات ہرگز نہیں۔وہاں اگر اپنی اولاد کی تربیت کا کوئی اصول ہے تو یتامیٰ کے لئے نہیں اور اگر یتامیٰ کے لئے ہے تو اپنی اولاد کیلئے صلى الله نہیں مگر رسول کریم ﷺ نے سب کو لے لیا ہے اور کسی کو اپنی ربوبیت سے باہر نہیں رہنے دیا۔جوانوں کی راہنمائی اس کے بعد انسان جوان ہوتا ہے اور جوانی کے متعلق آپ پھر تفصیلی احکام دیتے ہیں۔مثلاً یہ کہ جذبات میں کس حد تک آزادی ہے ماں باپ کے ساتھ کیا سلوک کریں، ماں باپ جوان اولاد کے ساتھ کیسا سلوک کریں رسول کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا کہ میرے باپ نے میرے بھائی کو گھوڑا دیا ہے مگر مجھے نہیں دیا۔آپ نے اسے بلایا اور فرمایا کہ اگر وسعت ہے تو سب کو دو وگر نہ ایک سے بھی واپس لے لو۔جوانی میں جب من وتو کے احساسات ہوتے ہیں، اس وقت بھی ان کے متعلق احکام بیان