انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 460 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 460

460 انوار العلوم جلد ۱۳ زلزلہ کوئٹہ بانی سلسلہ احمدیہ کی سچائی کا نشان ہے اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ زلزلہ کوئٹہ بانی سلسلہ احمدیہ کی سچائی کا نشان ہے اے خدا تعالیٰ کا خوف رکھنے والے لوگو! حق کے قبول کرنے میں دیر کب تک؟ خدا تعالیٰ نے آدم کو پیدا کیا تا وہ اس کی صفات کا مظہر ہو، تا وہ ان خوبصورتیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے جو اللہ تعالیٰ کی صفات میں پوشیدہ ہیں لیکن ابلیس نے اس میں روک ڈالی اور ان کو چُھپانا چاہا۔اس نے نہ چاہا کہ خدا کا حسن ظاہر ہو بلکہ اس نے حکومت اور اپنی بڑائی کو پسند کیا۔یہ وہ جنگ ہے جو آج تک چلی آ رہی ہے۔خدا کے بندے اس لئے آتے رہتے ہیں تا اللہ تعالیٰ کی بڑائی دنیا میں قائم کریں اور شیطان کے دوست یہ کوشش کرتے رہتے ہیں کہ لوگوں کو ان سے غافل کریں اور ان کی طرف سے توجہ ہٹا دیں۔وہ اپنے دل کی باتوں کو خدا تعالیٰ کے نبیوں کی طرف منسوب کر کے ان کے چہرہ کو داغدار دکھانا چاہتے ہیں اور اپنی سیاہی کو ان کے منہ پر مل کر انہیں سیاہ فام بنانا چاہتے ہیں لیکن کیا آسمان و زمین کا مالک خدا اپنے خادموں کو یوں چھوڑ سکتا ہے؟ کیا وہ اپنی پیدا کی ہوئی روشنی کو بجھنے کی اجازت دے سکتا ہے؟ یا اپنے نور کو تاریکی کے پر دے میں چھپنے پر راضی ہو سکتا ہے؟ نہیں، بخدا نہیں ! وہ زور آور حملوں سے اپنے مسکین اور بیکس ما موروں کی مدد کرتا ہے اور ان کے بلند کرنے کے لئے دنیا کی بلندیوں کو پست کرنے سے بھی نہیں رکھتا۔آہ! یہ کیسا درد ناک نظارہ ہے جو دنیا میں ابتدائے آفرینش سے دکھایا جا رہا ہے۔آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا ، تمام کائنات کا مالک ہر چیز پر قادر خدا اپنی ذلیل مخلوق کو جو اُس کے ایک اشارہ سے فنا کی جا سکتی ہے اپنی طرف بلاتا ہے، وہ اُسے عزت دینا چاہتا ہے اپنا قرب بخشنا چاہتا ہے