انوارالعلوم (جلد 13) — Page 453
453 انوار العلوم جلد ۱۳ جماعت احد پیدا کناف عالم تک پھیل کر رہے گی اوقات یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ مشکلات کا زمانہ جلدی گذر جائے اسی طرح مؤمنوں کے دلوں میں اگلے جہان کے انعامات دیکھ کر یہ خواہش پیدا ہو گی کہ کاش انہیں پھر ان مشکلات سے حصہ پانے کیلئے دنیا میں کو ٹا دیا جائے۔پس خوش ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں وہ اپنی اعلیٰ سے اعلیٰ نعمت دی جو وہ اپنے پیاروں کو دیا کرتا ہے۔تم مت دیکھو اپنے بوسیدہ لباسوں کو مت دیکھو ان گالیوں کو جو تمہیں دی جاتی ہیں، مت دیکھو اس شورش کو جو تمہارے خلاف بر پا ہے کیونکہ تم ہی ہو جو خدا کے جلال کے تخت پر اس کے دائیں ہاتھ بیٹھنے والے ہو۔اس کے بعد میں دوستوں کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اگر چہ میری گواہی ختم ہوگئی ہے مگر اس پر سرکاری وکیل کی جرح باقی ہے اور اس کے لئے پرسوں میں پھر آؤں گا۔یہ چند دن کی تکلیف ہے جو آپ لوگوں کو اٹھانی پڑی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں یہ چیزیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہیں اور جتنے دن بھی اس طرح گذر جائیں، اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے جذب کرنے کا موجب ہونگے۔میرے لئے بھی گو آنے جانے میں ظاہری طور پر تکلیف ہے لیکن در حقیقت یہ تکلیفیں کچھ بھی چیز نہیں۔اسی طرح جماعت کے وہ مخلصین جو دن بھر یہاں موجود رہتے ہیں، ان کے لئے بھی یہ دن برکات کا موجب ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اب اور ایک دن بڑھا دیا ہے اور ہم اس کی رضا پر ہر حالت میں خوش ہیں۔الفتح: ٣٠ الفضل ۲۸۔مارچ ۱۹۳۵ء ) ترندی ابواب التفسير باب ومن سورة ال عمران حدیث نمبر ۳۰۱۰