انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 434 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 434

434 انوار العلوم جلد ۱۳ جواب: نہیں۔سوال: مرزا مہتاب بیگ کو جانتے ہیں؟ جواب: ہاں۔سوال: کیا کام کرتے ہیں؟ جواب: درزی کا۔سوال : چوہدری حاکم علی کو جانتے ہیں؟ جواب: جانتا ہوں۔سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان سوال: قادیان میں آپ کے وزیر خارجہ، وزیر عامہ بھی ہے؟ جواب: میرے کوئی وزیر قادیان میں یا اور کہیں نہیں۔سوال: آپ نے جو کام کرنا ہو خود کرتے ہیں؟ جواب: ہمارا نظام یہ ہے کہ صدر انجمن کے مختلف محکموں کے افسر مقرر ہیں۔ان کو ناظر کہتے ہیں۔ان کو مقرر میں کرتا ہوں اور وہ جواب دہ قانونی طور پر صدر انجمن کے آگے ہوتے ہیں اور اپنے صیغہ کے آخری ذمہ دار ہوتے ہیں۔صدر انجمن انتظامی جماعت ہے۔ناظروں کو میں اِس لئے مقرر کرتا ہوں کہ ہماری جماعت مذہبی جماعت ہے۔میں دیکھ لوں جو مقرر ہوئے وہ ہمارے منشاء کو پورا کرنے والے اور موزوں ہیں۔سوال: آپ نے احمد یہ کور بنائی ہے؟ جواب: صدرانجمن کے انتظام کے ما تحت بنی تھی اب مجھے اس کے متعلق علم نہیں۔سوال: کب سے نہیں ؟ جواب: دو ڈیڑھ سال سے اس کا کوئی کام میرے سامنے نہیں آیا اور میں نے سنا نہیں کہ اس نے کوئی کام کیا۔سوال: آپ نے آدمی مقرر کیا نشانہ سکھانے کیلئے ؟ جواب: اس کا صدر انجمن سے تعلق ہے مجھے معلوم نہیں۔اب ایسا انتظام ہے یا نہیں۔مجھے علم نہیں۔پہلے اس قسم کا انتظام تھا جیسے سکاؤٹ وغیرہ کا ہوتا ہے تا کہ وہ جلسوں وغیرہ کا انتظام کریں۔مجھے دو سال سے اس کے متعلق علم نہیں کہ اب یہ انتظام ہے یا نہیں۔سوال: عورتوں کو بھی نشانہ وغیرہ سکھایا جاتا ہے؟