انوارالعلوم (جلد 13) — Page 77
انوار العلوم جلد ۱۳ 24 میری ساره اس کے معنی لکھے تھے ” زن شادمان کن، اس انکشاف حقیقت سے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فی الواقعہ اسم بامسمی بنائے ۔ میری طبیعت نسبتا اچھی ہے کامل صحت کیلئے دعا کی ضرورت ہے۔ دعا کی راقمہ ۔ آپ کی سارہ“ ان دوستوں کیلئے جو میری طرح فارسی کا علم کم رکھتے ہیں یا بالکل ہی نہیں رکھتے ۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر کا ترجمہ کر دیتا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :۔ اگر تو خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کی تلاش کر جو خدا تعالیٰ کیلئے اپنے نفس کو کھو چکا ہو اور پھر اس کے دروازہ پر مٹی کی طرح بے خواہش ہو کر گر جا اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر ۔ آہ ! مرحومہ نے اُس وقت جب وہ اپنے نئے گھر میں آئی بھی جو کہا اُسے پورا کر دیا بھی جو کچھ کا تھا اس لفظ لفظ پورا کر دکھایا۔ اس کی زندگی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ بالا شعر کی مصداق ہو کر رہ گئی ۔ وہ اس عقیدت سے آئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دروازہ پر جس نے اللہ تعالیٰ کیلئے اپنے نفس کو کھو دیا تھا گر جائے اور پھر اپنے پیدا کرنے والے کی رضا کی تلاش میں اس دروازہ کی مٹی ہو کر رہ جائے ، ہمیشہ کیلئے کی ہوکر رہ اپنے وجود کو کھو دے۔ ایک مشتِ خاک ہو جس میں کوئی جان نہ ہو ۔ خواہ اُسے اُٹھا کر پھینک دو خواہ اُسے مقدس سمجھ کر تبرک کی طرح رکھ لو۔ بخدا ! اُس نے جو کہا تھا وہ پورا کر دیا۔ زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی ۔ وہ حقیقی معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں خاک ہوئی پڑی ہے ۔ وہ ہمیشہ کیلئے اس آستان پر گر چکی ہے تا خدا تعالیٰ کی رضا اسے حاصل ہو ۔ اے رحیم خدا ! تو اس گرمی ہوئی کو اُٹھا لے تو اس پر پوری طرح راضی ہو جا۔ آمین تعلیم میں مشغولیت آخری سارہ اپنے گھر میں اور ابھی ایک ہفتہ آئیکون ہوا تھا آخر سارہ اپنے گھر میں آئیں اور ابھی ایک ہفتہ آئی کو نہ ہوا تھا کہ تعلیم میں مشغول ہوگئیں ۔ ہو گئیں۔ پہلے میں نے انہیں انگریزی شروع کرائی کہ وہ اس زبان سے بالکل نا آشنا تھیں اور پھر اس خاص کلاس میں داخل کرا دیا کہ جو کسی قدر تعلیم یافتہ مستورات کی اعلیٰ تعلیم کیلئے میں نے کھولی تھی ۔ کی اعلی تو