انوارالعلوم (جلد 13) — Page 474
انوار العلوم جلد ۳ 474 اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِي عَلَى رَسُولِهِ الكَريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔ھوالناصر احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی شرائط طے کریں بغیر شرائط طے کئے احرار کے قادیان آنے کی غرض مباہلہ نہیں بلکہ فساد کرنا ہوگی اور اس کی ذمہ وارحکومت ہوگی یا احرار ۳۰ اکتوبر ۱۹۳۵ء کو میں نے احرار کوئی معین فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ایک پسٹر اور ٹریک شائع کیا تھا جس کا عنوان مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق نا پسندیدہ رویہ تھا۔مجھے امید تھی کہ اس اعلان کے بعد مجلس احرار اپنے رویہ میں تبدیلی پیدا کر کے سنجیدگی سے مباہلہ کی گفتگو کی طرف مائل ہو گی۔مگر افسوس کہ میری امید کے خلاف مجلس احرار نے اپنے رویہ کو اور بھی ناخوشگوار بنا لیا ہے۔اور بجائے صحیح طریق اختیار کرنے کے تحریف سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔میرا مضمون بالکل واضح تھا۔میں نے لکھا تھا کہ احرار نے اعلان کیا ہے کہ انہیں میری سب شرائط منظور ہیں۔اس اعلان کے مطابق انہیں میری سب باتوں کو جو اس بارہ میں شائع ہو چکی