انوارالعلوم (جلد 13) — Page 46
۴۶ انوار العلوم جلد ۳ غیر مسلموں میں تبلیغ کیلئے زریں ہدایات ہے۔فرائض ادا کرنے کی توفیق دے اور تبلیغ کے نیک نتائج پیدا کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام کرشن بھی ہے اور آپ کا ایک الہام ہے کہ ہے کرشن رو در گو پال تیری مہما گیتا میں لکھی۔سے حضرت کرشن نے بھی آپ کے متعلق پیشگوئی کی ہے، باوا نانک علیہ الرحمہ نے بھی کی ہے۔آپ کو گئو پال کہا گیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کی جماعت گائے کی طرح ہوگی جس طرح گائے اپنے مالک کے تھان پر کھڑی رہتی ہے، تھوڑے چارہ پر قناعت کرتی اور دودھ دیتی ہے، عمدہ نسل کے بچے پیدا کرتی ہے، ایسے ہی آپ کی جماعت بھی ہوگی۔پس ممکن ہے بعض لوگ مذبح کا ذکر کریں لیکن انہیں بتاؤ کہ ہم تو گو پال ہیں اور ان تمام انسانوں کو جو گوؤں کی طرح کے ہوں اپنے اندر لیتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ بھی ہمارا سلوک گئوؤں کی طرح کا ہی ہے۔ہاں اگر کوئی شیر کی طرح حملہ کرے تو اس کا جواب تو دینا ہی پڑتا ہے۔پس جاؤ اور اس الہام کو پورا کرنے کے لئے ہندوؤں اور عیسائیوں کو تبلیغ اسلام کرو۔عامی : ادنی۔جاہل الفرقان: ۲۴ تذکرہ صفحہ ۳۸۰۔ایڈیشن چہارم الفضل ۱۲۔مارچ ۱۹۳۳ء )