انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 441

441 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان میں عبد الکریم صاحب کو جانتا ہوں۔ان کے لڑ کے عبدالعزیز کے متعلق مجھے یاد ہے کہ اسے جماعت سے فارغ کیا گیا تھا یا قادیان سے چلے جانے کے لئے کہا گیا تھا۔عبد الکریم صاحب کی لڑکی آمنہ کے متعلق مجھے یاد نہیں۔اس پر عدالت ایک بجے لنچ کے لئے بند ہوئی ) ۱۶ اپریل ۱۹۲۰ ء کے الفضل میں جو خطبہ ہے۔اس میں آمنہ لنچ کے بعد کا بیان کے متعلق جو حوالہ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ درست ہے۔خطوط کے متعلق اس خطبہ میں جو حوالہ ہے۔وہ بھی درست ہے۔شیخ فتح محمد صاحب منیجر سٹور قادیان کو بھی جماعت سے خارج کیا گیا تھا۔وہ کچھ عرصہ جماعت سے نکالے جانے پر بھی قادیان رہے پھر چلے گئے۔میں خواجہ اعجاز علی شاہ صاحب کو جانتا ہوں۔یہ یاد نہیں کہ ان کو جماعت سے نکالا گیا تھا۔اور نہ یہ یاد ہے کہ کسی جماعت کے آدمی نے ان کو کلہاڑی سے مارا تھا۔عبدالعزیز ابراہیم عبد اللہ ولد نور دین میں سے کسی کی قادیان میں جائداد نہیں۔شیخ فتح محمد صاحب کے متعلق میں کہہ نہیں سکتا کہ ان کی جائداد ہے یا نہیں۔ان کی جائداد ضبط نہیں کی جاتی اور نہ ہم قانو نا کر سکتے ہیں جن کو جماعت سے خارج کیا جائے۔عبد الکریم مباہلہ والا کا جہاں مکان تھا وہ جگہ میرے بھائی نے واجب العرض قادیان کی زیر دفعہ ۸۔حاصل کی تھی اور صد رانجمن کو دی تھی۔میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ جائداد جو غیر قابض اور غیر مالک کی ہو جس نے اس پر رہائش ترک کر دی ہو، بغیر قبضہ چھوڑے اس جائداد پر مالک قابض ہو جائیں گے کیونکہ اس کے متعلق مجھے قانون کی واقفیت نہیں۔اس بارہ میں وہی کہا جائے گا جو قانون کہتا ہے۔مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے مختار سے کہا تھا کہ غیر مالکوں سے جن میں عبد الکریم کا باپ بھی شامل تھا، تحریر لے لی جائے کہ اگر مکان چھوڑ جائیں تو مالکوں کی جگہ ہو گی مجھے معلوم نہیں اس کے لئے اس نے تحریر لی یا نہ لی۔میں نہیں کہہ سکتا کہ عبد الکریم نے قبضہ چھوڑایا نہ۔مگر چار سال سے اس میں نہیں رہتا تھا اور مکان بوسیدہ حالت میں تھا۔جماعت کے لوگوں کی اہلیں یعنی مرافع بعض میرے پاس آتے ہیں۔جو قواعد ا پلیں کرنے کے متعلق ہیں کہ کس حالت میں میرے پاس اپیلیں ہوسکتی ہیں۔ان کے متعلق ہدایات