انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 427

427 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان وسلم خاتم النبیین ہیں مگر یہ نہ کہو کہ اب کوئی نبی نہ آئے گا۔پھر بہت سے صحابہ کا یہ عقیدہ نہیں تھا کہ کوئی نبی نہیں آ سکتا۔سوال: میں نے صحابہ کے متعلق نہیں پوچھا۔جواب: میں صحابہ کو مسلمان سمجھتا ہوں۔صحابہ مسلمان تھے اور اُن کا عقیدہ یہ تھا کہ ایسا نبی آ سکتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع ہو۔ہم یہ مانتے ہیں کہ آپ کے ماتحت آپ کی شریعت قائم کرنے کیلئے نبی آ سکتا ہے دوسرے سارے مسلمان اس کا انکار نہیں کرتے۔ان میں بھی ایسے ہیں جو اس بات کو مانتے ہیں۔سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ آپ میں اور دوسرے مسلمانوں میں اختلاف کا بنیادی مسئلہ یہی ہے کہ وہ محمد صاحب کے بعد کسی کو نبی نہیں مانتے مگر آپ مانتے ہیں۔جواب: یہ نہیں۔اس لئے کہ یہی بات جب دوسری جگہ دیکھتے ہیں تو ہماری مخالفت کرنے والے وہاں ناراض نہیں ہوتے۔ہمارے خلاف عوام میں شورش پیدا کرنے کیلئے یہ کہتے ہیں۔سوال: آپ کے نزدیک ان کے اختلاف کی وجہ کیا ہے؟ جواب: یہ ان سے پوچھیں۔سوال: آپ کی پارٹی کا آپ کے والد صاحب کے زمانہ میں بھی اور اب بھی دوسرے مسلمانوں سے کیا یہی جھگڑا ہے کہ آپ مرزا صاحب کو نبی مانتے ہیں اور وہ نہیں مانتے۔جواب: میں اس کا جواب دے چکا ہوں۔سوال : آپ مانتے ہیں کہ مرزا صاحب کے بعد اُن کی جماعت کی دو پارٹیاں ہو گئیں۔ایک لا ہور کی پارٹی اور ایک قادیان کی۔جواب: ہاں حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے بعد دو پارٹیاں ہوگئیں۔سوال: آپ دوسرے خلیفہ ہیں؟ جواب: ہاں سوال: اگر کوئی کہے کہ میرا رتبہ حمد صاحب سے بڑھ کر ہے تو آپ اُس کے متعلق کیا کہیں گے؟ جواب: میں کہہ چکا ہوں کہ جو یہ کہتا ہے غلطی کرتا ہے۔سوال: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ لاہوری جماعت کے لوگوں کو آپ سے اصولی اختلاف یہی ہے کہ آپ مرزا صاحب کو نبی سمجھتے ہیں۔