انوارالعلوم (جلد 13) — Page 421
421 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان فرقوں کے متعلق ہم منافق کا لفظ استعمال نہیں کرتے۔ہاں اگر ان کا کوئی شخص اپنی قوم کے خلاف خفیہ کارروائی کرے جیسے عیسائی عیسائی ہو کر عیسائیوں کو نقصان پہنچائے تو وہ شخص عیسائی منافق ہوگا۔جس طرح احمدی احمدی ہو کر احمد یوں کو نقصان پہنچائے تو وہ احمدی منافق ہوگا۔عدالت: ۱۵ ـ اگست کے الفضل کے پرچہ میں آپ کی جو تقریر درج ہے اور جس میں منافق کا لفظ استعمال ہوا ہے۔یہ آپ کی تقریر ہے۔جواب: ہاں سوال: اس تقریر میں منافق کا لفظ آپ نے کن لوگوں کی نسبت استعمال کیا ہے۔جواب: اپنی جماعت کے کمزور لوگوں کے متعلق۔سوال: قادیان میں پہلے بھی دوسرے مسلمانوں کا جلسہ ہوا آپ کو یاد ہے۔جواب: ہاں۔سوال: کب ہوا۔جواب: سنہ یاد نہیں۔یہ جانتا ہوں کہ پہلے ہوا۔سوال: آپ کو یہ یاد ہے کہ ۱۹۲۳ء میں علماء قادیان میں اکٹھے ہوئے تھے اور جماعت احمد یہ کے افراد نے انہیں سختی سے مارا پیٹا تھا اور مقدمہ بازی تک نوبت پہنچی تھی۔جواب: مجھے ذاتی علم نہیں کہ احمدیوں نے غیر احمد یوں کو سختی سے مارا پیٹا ہو۔(نوٹ از رپورٹر : قانون کی اصطلاح میں صرف وہ شہادت لی جاسکتی ہے جو سماعی نہ ہو۔مثلاً جس چیز کا رؤیت سے تعلق ہو وہ آنکھوں سے دیکھی ہوئی ہو۔جس کا سماع سے تعلق ہو وہ خود کانوں سے سُنی ہو ؤ غیر ڈالک۔(حضرت صاحب کا یہ جواب کہ ذاتی طور پر علم نہیں۔قانون کی اس تصریح کی روشنی میں ہے۔) سوال: آپ محمد حسین کو جانتے ہیں جو قتل ہوا۔جواب: میں نے اسے نہیں دیکھا۔اگر جاننے کا یہ مطلب ہے کہ سنا وہ قتل ہو گیا تو یہ سنا تھا۔سوال: محمد علی آپ کی جماعت کا آدمی تھا۔جواب: ہاں۔سوال: محمد علی کو پھانسی ہوئی تھی۔