انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 411

411 انوار العلوم جلد ۱۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتی۔اے میرے رب ! ہم تو دنیا کے مقابلہ میں مُردہ ہیں۔بتائیے آپ کس طرح ان مردوں کو زندہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اَوَلَمْ تُؤْمِنُ۔کیا تمہیں زندہ کرنے پر ایمان نہیں؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا ایمان ہے اور آپ کا وعدہ ہے مگر لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِی میں یہ چاہتا ہوں کہ اس وعدہ کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھوں کیونکہ اطمینان اُسی وقت حاصل ہوتا ہے جب چیز مل جائے۔ایمان کے معنی چیز کے ملنے پر یقین ہوتا ہے اور اطمینان چیز کے ملنے پر حاصل ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا فَخُذُ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ چار پرندے لو۔فَصُرُ هُنَّ إِلَيْكَ اور انہیں اپنے ساتھ سیدھا لو ثُمَّ اجْعَلْ عَلى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا۔پھر انہیں چار پہاڑوں پر رکھ دو ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِيْنَكَ سَعَيًا۔پھر انہیں بلا ؤ وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے آئیں گے۔اس طرح یہ بتایا کہ اپنی جماعت میں اخلاص اور تقویٰ پیدا کرو اور انہیں کہو کہ دنیا میں چاروں طرف نکل جائیں مگر یہ سمجھا دو کہ جب تمہیں آواز آئے تو جمع ہو جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہ الہام ہوا ہے۔پس اس مضمون نے آپ کی جماعت کے بارہ میں بھی پورا ہونا ہے۔مومن کو کلام الہی میں پرندہ کہا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام چونکہ ابراہیم رکھا گیا ہے اس لئے آپ سب لوگ ان کے پرندے ہوئے۔پس اے ابراہیم ثانی کے پرندو! اگر احیاء چاہتے ہو تو دنیا میں پھیل جاؤ مگر اس طرح نہیں کہ اپنے اصل گھر کو بھول جاؤ۔تمہارا اصل گھر قادیان ہی ہے خواہ تم کہیں رہتے ہؤا سے یاد رکھو۔جب تمہیں ابراہیمی آواز آئے، قادیان سے خدا کا نمائندہ میں یا کوئی اور جب کہے کہ اے احمد یو! خدا کے دین کو تمہاری اس وقت ضرورت ہے تم جہاں جہاں ہو مرکز میں حاضر ہو جاؤ۔اگر مال کی ضرورت ہو تو مال حاضر کر و اگر جان کی ضرورت ہو تو جان پیش کر دو اور چاروں طرف سے وہی نظارہ نظر آئے جو حج کے موقع پر ہر طرف سے لَبَّیک اَللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کہنے والوں کا نظر آتا ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا تھا کہ تمہاری نسل چاروں طرف پھیل جائے گی اور جب تم ان کو بلا ؤ گے تو دوڑے آئیں گے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ہونا چاہئے کہ چاروں طرف سے لبیک کہنے والے دوڑے آئیں۔اس نظارہ ہی کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس شعر میں اشارہ فرماتے ہیں کہ زمین قادیاں اب محترم ہے