انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 410

410 انوار العلوم جلد ۱۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات میں ان کا امتحان لیا جائے۔کوئی احمدی لڑکا یا لڑ کی ایسی نہ ہو جسے اس کورس کی تعلیم نہ ہو ہر ایک کے لئے اس کا پڑھنالازمی ہو۔زمیندار احباب سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ سستے چُھوٹ گئے اُن کی بھی باری آ رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ زمیندار طبقہ جو نہایت شاندار قربانیاں کرتا رہا ہے اب بھی کرے گا۔پراپیگنڈا کیلئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اُس نے اپنا کام کرنا شروع کر دیا ہے مگر جو کچھ وہ تیار کرے اُسے لوگوں کے گھروں تک پہنچانا جماعت کا کام ہے مگر جماعت کی توجہ اس طرف کم ہے۔اگر توجہ کی جائے تو کئی سو الفضل‘ اور کئی سو ریویو اور سن رائز کے پرچے جاری کرائے جا سکتے ہیں اور اس طرح بہت اہم کام ہو سکتا ہے۔في الحال میں جماعت میں یہ تحریک کرتا ہوں کہ ”الفضل“ کے کم از کم دوسو پرچے مفت کئے جائیں اور پانچ پانچ سو ریویو اور سن رائز“ کے۔اتنی تعداد جماعتوں کے نام بحصہ رسدی لگا دی جائے اور احباب اپنی اپنی جگہ کوشش کریں کہ اتنے پر چوں کی قیمت مفت اشاعت کیلئے جمع ہو جائے۔میں نے کئی بار اخبارات کی ایجنسیاں قائم کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی ہے اگر احباب کوشش کریں تو اس طرح ہزاروں کی تعداد میں پرچے نکل سکتے ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح مہینہ میں روپیہ ڈیڑھ روپیہ سے زائد آمد نہیں ہو سکتی مگر میں کہتا ہوں کہ روپیہ ڈیڑھ روپیہ صفر سے بہر حال زیادہ ہوتا ہے اور آج کل تو اس سے ایک شخص ایک مہینہ تک کھانا کھا سکتا ہے۔پس میں تمام جماعتوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ اپنی اپنی جگہ کے بے کاروں یا اُن کو جنہیں اپنے دوسرے کاموں سے فرصت مل سکتی ہے اخبارات فروخت کرنے کے کام پر لگا دیں۔غرض ہر رنگ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔میں تمہیں ایک طرف تو یہ کہتا ہوں کہ جاؤ نکل کر تمام دنیا میں پھیل جاؤ اور دوسری طرف یہ کہتا ہوں کہ جب تمہیں مرکز سلسلہ سے آواز آئے کہ آ جاؤ تو لبیک کہتے ہوئے جمع ہو جاؤ۔یہ آنا جسمانی طور پر بھی ہو سکتا ہے اور روحانی اخلاقی اور مالی طور پر بھی۔اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں فرماتا ہے۔اِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتى - قَالَ اَوَلَمْ تُؤْمِنُ قَالَ بَلَى وَلكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبى - قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْر فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلى كُلّ جَبَلِ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَا تِيْنَكَ سَعَيًا - ۲۵ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے کہا کہ آپ کے حکم سے میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔اب بتائیے میری جماعت کس طرح غالب آئے گی۔چنانچہ انہوں نے کہا۔رَبِّ اَرِنی