انوارالعلوم (جلد 13) — Page 389
389 انوار العلوم جلد ۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات ہے کہ حکومت سے جھگڑا طے ہو گیا۔مگر اعلیٰ حکام سے اتر کر جو نچلا طبقہ ہے وہ جو حرکات کرتا رہا ہے وہ اب تک جاری ہیں اور احراریوں کو ان کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ شرارت کرنے کی جرات مل رہی ہے۔حکومت کا فرض ہے کہ تحقیقات کر کے ایسے افسروں کو سزا دے اور اس کا فرض ہے کہ شرارت اور فتنہ پھیلانے والوں کی شرارتوں کا انسداد کرے۔ہمیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خصی کر دیا ہے مگر ساری دنیا تو خصی نہیں۔ایسے لوگ بھی ہیں جو حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں اُس وقت حکومت کو ہماری مدد کی ضرورت ہوگی۔ہم خواہ اُس وقت اس کی مدد کریں لیکن حکومت کو اخلاقی طور پر اُس وقت کس قدر شرمندگی اُٹھانی پڑے گی کہ صلى الله جن کی عزتوں پر حملہ ہوتا دیکھ کر ہم خاموش رہے آج انہی کی مدد کے طالب ہونا پڑا۔پھر کہا جاتا ہے کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں۔ادھر اخباروں میں شائع کرتے ہیں کہ جو رسول کریم ﷺ کی ہتک کرئے اُس کا قتل کرنا جائز ہے۔مطلب یہ کہ احمدیوں کو قتل کرنا جائز ہے اور عوام کو چاہئے کہ احمدیوں کو قتل کریں حالانکہ رسول کریم ﷺ کی ہتک ہم نہیں کرتے بلکہ وہ خود کرتے ہیں۔وہ کسی منصف کو بٹھا کر فیصلہ کرا لیں کہ رسول کریم کی ہتک وہ کرتے ہیں یا ہم ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو کہتے ہیں:۔بعد از خدا بعشق گر کفر این بود محمد محمرم بخدا سخت کافرم الله الله یعنی خدا تعالیٰ کے بعد رسول کریم ﷺ کے عشق سے میں مخمور ہوں اس کا نام اگر کفر ہے تو خدا کی قسم میں سخت کا فر ہوں۔یہ ہمارا عقیدہ ہے مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں۔پھر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز تھے اور آپ کے حلیہ میں آئے آپ کا ادب آپ کے دل میں اس قدر تھا کہ آپ کی آل و اولاد کے متعلق کہتے ہیں کہ ان کے لئے جان قربان کرنے کے لئے تیار ہوں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ رسول کریم ﷺ کی شاگردی کے تعلق سے آپ کی اولاد کا اس درجہ پاس کرتے تھے۔غرض رسول کریم ﷺ کی جو عزت ہمارے دل میں ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے ہم تسلیم ہی نہیں کر سکتے کہ کسی اور کے دل میں اس سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ کی عزت ہوسکتی ہے۔پھر دیکھو رسول کریم ﷺ کی عزت بچانے اور آپ کی تو قیر قائم کرنے کے لئے آگے ہم آتے ہیں یا وہ ؟ جب رسول کریم ﷺ کو دوسرے مذاہب کے بد زبان لوگ گالیاں دیتے ہیں تو کون