انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 378

378 انوار العلوم جلد ۱۳ ہے احباب اسے خریدیں۔حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات ہاں ایک بات کہنا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ یہاں ہوزری کا کام شروع کیا گیا ہے اور ایک ایسا کارخانہ کھولا گیا ہے جس پر جماعت کا روپیہ لگایا گیا ہے۔غرض یہ ہے کہ یہاں آہستہ آہستہ مختلف اقسام کے کارخانے کھولے جائیں۔جب میں نے ایک مجلس مشاورت کے موقع پر احباب سے ہوزری کے متعلق مشورہ لیا تھا تو یہ بھی کہا تھا کہ جب کا رخا نہ جاری ہو جائے اور مال تیار ہونے لگے تو جس سائز کی گجرابوں کی انہیں ضرورت ہوا اور وہ مل سکتی ہوں تو اسی کا رخانہ کی خرید میں اور یہاں تک کہا گیا تھا کہ جب ہندوستان میں ابتداء میں جرا نہیں بنے لگیں جو ڈھیلی ڈھالی ہوتی تھیں اگر اس قسم کی بھی یہاں بنے لگیں تو ان کے خریدنے میں عذر نہ کریں۔سلسلہ کی ترقی اور جماعت کی تنظیم کے لئے ایسا مال خریدنا پڑے تو بھی اعتراض نہ ہو سوائے اس کے کہ مطلوبہ سائز کی جُرا ہیں نہ مل سکیں۔آئندہ جماعت کا فرض ہو گا کہ جب اس کارخانہ کی مجرا ہیں مل سکیں تو وہی خریدیں۔اب کارخانہ نے مال تیار کرنا شروع کر دیا ہے دوستوں کو چاہیئے کہ وہ خریدیں اور یہاں آتے جاتے بھی وہی مال خریدا کر یں۔افسوس ہے کہ کارخانہ نے ابھی تک ایجنسیاں قائم کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ مال کا ایسے رنگ میں اشتہار دیا ہے جو ضروری ہے مگر یہ کارخانہ والوں کا کام ہے۔جماعت کا فرض یہ ہے کہ تمام دوست اسی کارخانہ کی جرا نہیں خریدیں اور پہنیں۔امید ہے دوست اس بات کو یا درکھیں گے۔بعض دوستوں کی طرف سے دعا کے لئے تار آئے ہیں۔لیفٹینٹ غلام احمد صاحب نے لنڈی کوتل سے لکھا ہے کہ چھٹی نہیں مل سکی اس لئے جلسہ میں شامل نہیں ہو سکا میرے لئے دعا کی جائے۔ایک تار میں تار والوں نے ظلم کر کے نام مٹا دیا ہے اس لئے پڑھا نہیں جاتا۔وہ اپنے ایک دوست کے متعلق لکھتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں ان کے لئے دعا کی جائے۔ڈاکٹر بشیر احمد صاحب زاہدان سے تار دیتے ہیں۔سب دوستوں کو السَّلامُ عَلَيْكُمْ کہتے اور درخواست کرتے ہیں کہ انہیں دعاؤں میں یا درکھا جائے نیز زاہدان کے دوسرے دوستوں کو بھی یاد رکھا جائے۔محمد شریف صاحب کا کول ضلع ہزارہ سے لکھتے ہیں کہ چھٹی نہیں مل سکی، دعاؤں میں شریک کیا جائے۔شیخ حسن صاحب یاد گیر سے لکھتے ہیں کہ ان کے لئے دعا کی جائے اور سب کو السَّلامُ عَلَيْكُمُ ہتے ہیں۔اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ زمانہ جس کے متعلق میں عرصہ سے توجہ دلاتا رہا ہوں کہ تیار رہنا چاہئے، معلوم ہوتا ہے کہ وہ آ گیا ہے۔مجھے