انوارالعلوم (جلد 13) — Page 374
انوار العلوم جلد ۱۳ 374 مستورات سے خطاب دینے کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ اگر تمہارے پاس زیور ہیں تم کو پھر زکوۃ دینی پڑے گی ۔ اسی زیور کی جائدا دخرید لو تو تمہاری آمد کا حصہ ہو جائیں گے۔ تم بھی آسانی سے خرچ کر سکو گی اور دین کی راہ میں بھی خرچ کرنے کی سہولت ہوگی اور تم مل کر بھی جائیداد بنا سکتی ہو۔ جہاں لجنہ ہو وہاں لجند والیاں کوشش کریں، جہاں لجنہ نہ ہو وہاں لجنہ بنائی جائیں، زمیندار عورتیں بھی اپنے کام کاج کرنے کے درمیان میں گھنٹہ آدھ گھنٹہ وقت نکال لیں اور چھلو اور ٹوکریاں ہی بنالیں تو آ نہ دو آ نہ ضرور کما سکتی ہیں اور بڑی بڑی ہنر والیاں ہیں تیس روپے ماہوار تک کما سکتی ہیں۔ لیکن میں نے چونکہ آجکل حکم دیا ہے کہ آرائش نہ کرو اس لئے ایسی سادہ چیزیں بنائیں ۔ مثلاً پراندے آزار بند ۔ آئندہ کیلئے میں تجویز کرتا ہوں ۱۹۳۶ ء فروری سے نمائش ہوا کرے اور اس میں سب جگہ کی عورتیں چیزیں بھیجا کریں وہاں یہ چیزیں پک سکتی ہیں اور یہ لاہور میں نمائش ہو۔ اس میں ہر جگہ کی عورتیں شامل ہوں ۔ حیدر آباد دکن، بنگال، یوپی سرحد ، پنجاب کی عورتیں بھی آئیں اور اس وقت جو مخالفت ہو رہی ہے اس کے جواب میں ہماری عورتیں عورتوں میں تبلیغ کریں اور اس کا نفرنس و نمائش میں قصور، امرتسر، فیروز پور گوجرانوالہ ہر ضلع کی عورتیں ہوں ۔ لیکچراروں کو عمدگی سے لیکچروں کیلئے تیار کرایا جائے میں اس کی مدد کیلئے مرد بھی مقرر کروں گا ۔ اسی طرح عورتیں بھی تبلیغ میں حصہ لے سکتی ہیں ۔ رفتہ رفتہ دوسری جگہوں میں بھی تبلیغی مرکز بنائے جائیں ۔ مثلاً لا ہور امرتسر سیالکوٹ تا دوسری جگہ بھی عورتیں تبلیغ کر سکیں ۔ اب میں نے تمہارے لئے بھی کام بتا دیئے ہیں ۔ آئندہ تم یہ نہیں کہہ سکتیں کہ تم کو خدمت کا موقع نہیں ملا۔ اپنی زندگیوں کو سادہ بناؤ۔ تبلیغی کاموں میں حصہ لو ۔ اگر تم اب بھی عذر کرو تو جائز نہ ہوگا ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ اسلام کی خدمت کی توفیق ہماری عورتوں اور ہمارے بچوں اور مردوں کو دے اور تم کوشش کرو کہ دشمن تمہاری کوش لوششوں کو دیکھ کر تم میں داخل ہوں ۔ اب تمہارے لئے کوئی عذر کی گنجائش نہیں ۔ ہر ایک ۔ ہر ایک کے لئے علیحدہ علیحدہ کام مقرر ہیں ۔ رہ کام مقرر ہیں۔ سُستی کرو گی تو خدا کے حضور جوابدہ ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ مجھ کو اور آپ کو توفیق دے کہ ہم اُس کی رضا پر چلیں ۔ آمین ۔ بخاری کتاب الحيض باب ترث الحائض الصوم مشكوة كتاب الاداب باب المزاح بخاری کتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالک مصباح ۱۵ - جنوری ۱۹۳۵ ء ) النساء : ٢