انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 355 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 355

355 انوار العلوم جلد ۱۳ اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاھد انسانی کامیابی کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے:۔اول اعتقادات کی درستی کہ خیالات کی درستی کے بغیر کبھی کامیابی نہیں ہو سکتی۔خیال کی حیثیت روشنی کی ہوتی ہے اور اس کے بغیر انسان اندھیرے میں ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے۔دوسرے عمل کی درستی۔عمل اگر درست نہ ہوتب بھی انسان کامیاب نہیں ہوسکتا۔عمل کی مثال ہاتھ پاؤں کی ہے اگر ہاتھ پاؤں نہ ہوں تب بھی انسان اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا۔تیسرے محرک۔اگر محرک نہ ہو تب بھی انسان کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ خیالات خواہ درست ہوں، عمل خواہ درست ہو لیکن محرک موجود نہ ہو تو انسان کے عمل میں استقلال نہیں پیدا ہوتا۔استقلال جذبات کی شدت سے پیدا ہوتا ہے۔پس جب جذبات کمزور ہوں تو انسان استقلال سے کام نہیں کر سکتا۔آب اے دوستو! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے اور آپ کے سینہ کو حق کے لئے کھولے اگر آپ غور کریں اور اپنے دل سے تعصب کے خیالات کو دور کر دیں اور ہار جیت کی کشمکش کو نظر انداز کر دیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ بانی سلسلہ احمدیہ کے دعوئی کے وقت بھی اور آج بھی یہ تینوں باتیں مسلمانوں سے مفقود ہیں اور صرف بانی سلسلہ احمدیہ کی بدولت یہ تینوں چیزیں جماعت احمدیہ میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں جو اس امر کا ثبوت ہے کہ بانی سلسلہ احمد یہ خدا تعالیٰ کے راستباز بندے تھے اور اس کی طرف سے مامور۔اے دوستو ! میں کس طرح آپ کے سامنے اپنا دل چیر کر رکھوں اور کس طرح آپ کو یقین دلاؤں کہ آپ کی محبت اور آپ کی خیر خواہی میرے دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور