انوارالعلوم (جلد 13) — Page 342
342 انوار العلوم جلد ۱۳ اصلاح ہمارا نصب العین شکایات کے دور کرنے کی طرف توجہ کرے گی جو وقتا فوقتا اصلاح میں شائع ہوں گی اور اہلِ ہنود اور سکھوں سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری نیت پر پہلے سے ہی حملہ نہ کریں۔ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم کسی ایسے مطالبہ کی تائید نہ کریں گے جو غیر منصفانہ ہو خواہ اس کے پیش کرنے والے ہمارے عزیز ترین دوست ہی کیوں نہ ہوں۔امید ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر کشمیر کی ترقی کے لئے کوشش کرنے میں دریغ نہ کریں گے۔آخر یہ ملک جس طرح ہمارا ہے ان کا بھی ہے۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اخبار اصلاح ۴۔اگست ۱۹۳۴ ء )