انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 300

300 انوار العلوم جلد ۱۳ تحقیق حق کا صحیح طریق میں جب ولایت میں گیا تو ڈگلس صاحب کو بھی ملاقات کیلئے بلایا۔انہوں نے سنایا کہ آج تک اس واقعہ کا مجھ پر اثر ہے اور اب بھی اگر کوئی مجھے کہے کہ تم نے ۳۵ سال تک ہندوستان میں زندگی بسر کی ہے کوئی عجیب واقعہ سناؤ تو میں یہی سناتا ہوں بلکہ کچھ عرصہ ہوا ضلع ہوشیار پور کے ایک ڈپٹی کمشنر صاحب رخصت پر یہاں آئے جو مجھ سے ملنے کیلئے آئے اور کہا کہ کوئی عجیب واقعہ سناؤ۔تو میں نے انہیں بھی یہی سنایا اور کہا کہ میں نے مرزا صاحب سے کہا تھا کہ آپ پادری وارث الدین اور اس کے ساتھیوں پر نالش کر سکتے ہیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔عجیب بات ہے کہ عین اُس وقت جب میں انہیں یہ بات سنا رہا تھا، نوکر نے ایک ملاقاتی کا کارڈ لا کر دیا جو اسی پادری وارث الدین کا بیٹا تھا۔میں نے اسے اندر بلایا اور کہا کہ ہم بھی تمہارے والد کا ہی ذکر کر رہے تھے۔اس نے ایک تار دکھایا کہ ابھی آیا ہے اور اس میں لکھا تھا کہ میرا والد فوت ہو گیا ہے۔اب غور کرو یہ کتنا عظیم الشان نشان ہے۔اور انسی مُهِينٌ مَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ وَإِنِّي مُعِينٌ مَنْ أَرَادَ إِعَانَتک۔کا کیسا ز بر دست ثبوت ہے۔مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق آنحضرت حضرت مح موعود علیہ الصلواۃ۔والسلام کی صداقت کیلئے صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیاں دوسری چیز وہ باتیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس زمانہ کے متعلق بیان فرمائیں اور جن میں سے ایک ضلع لائل پور کے متعلق بھی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ دوبارہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے نشانات دکھلائے گا اور ثابت کرے گا کہ آپ جھوٹے نہیں۔اس کے ثبوت میں جو باتیں پیش کرتا ہے وہ قرآن مجید کی ایک سورۃ میں بیان کی گئی ہیں۔اس ساری سورۃ کی اگر تفسیر کی جائے تو اس کے لئے کئی گھنٹے بھی کافی نہیں ہو سکتے اس لئے میں صرف اختصار کے ساتھ اس کے مضمون کی طرف اشارہ کر دیتا ہوں۔خصوصاً اس حصہ کی نسبت جس میں نو آبادیوں کی طرف اشارہ ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَالُوحُوشُ حُشِرَتْ وَإِذَ الْبِحَارُ سُحِرَتْ یعنی مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جانگلی کہلانے والے لوگوں میں بھی تعلیم پھیل جائے گی اور دریاؤں سے نہریں کاٹ کر پھیلا دی جائیں گی۔یہ دونوں باتیں اکٹھی صرف ہندوستان کی نو آبادیوں میں ہی پائی جاتی ہیں۔جہاں کی پُرانی آبادی جانگلی کہلاتی ہے اور جہاں نہروں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں میں تعلیم پھیل کر بیداری پیدا ہوگئی