انوارالعلوم (جلد 13) — Page 272
انوار العلوم جلد ۱۳ 272 تحقیق حق کا صحیح طریق انسانی کی اصل غرض یہی ہے کہ انسان کا دل خدا کا گھر بن جائے۔گمراہی سے بچنے کا طریق اب غور کرو یہ کتنا بڑا مقصد ہے۔اب اس کے مقابلہ میں بنی نوع کی حالت دیکھو تو یوں معلوم ہوگا کہ جیسے کسی ملک کے لوگ مل کر یہ فیصلہ کریں کہ فلاں شخص کو تخت پر بٹھایا جائے اس کے لئے وہ تاج وتخت تیار کرا رہے ہوں مگر وہ چپکے سے ایک جھاڑو اور ٹوکرا اٹھا کر مکان سے باہر نکل جائے اور پاخانہ صاف کرنے لگ جائے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اپنے جسم کو آلائشوں سے آلودہ کر لے یہی وجہ ہے کہ خدا نے جس غرض کیلئے انسان کو پیدا کیا ہے عام طور پر لوگ اسے پاتے نہیں اور یہ ظاہر ہے کہ جب انسان اس طرف کا رستہ ہی اختیار نہ کرے جس طرف اسے جانا ہو تو اس جگہ وہ پہنچ کیونکر سکتا ہے۔پس اصل چیز جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جس کی طرف توجہ کرنی چاہیئے وہ یہ ہے کہ دلوں میں سنجیدگی پیدا کی جائے اور خدا تعالیٰ کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔اگر یہ چیز نہیں تو محض مسلمان کہلانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔اس بات کو کسی مذہب سے تعلق رکھنے والا تسلیم نہیں کر سکتا کہ محض نام سے ہی سب کچھ مل جائے گا۔قطع نظر اس سے کہ خدا کا خوف اس کے دل میں ہے یا نہیں بلکہ ہر مذہب والے کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ محض نام رکھ لینے سے کچھ نہیں بن سکتا۔اس کیلئے دل میں خدا کا خوف اور خشیت پیدا ہونی چاہئے اور اگر یہ چیز حاصل ہو جائے تو ممکن نہیں کہ انسان گمراہ رہ سکے۔خود اس سے کتنی ہی غلطیاں کیوں نہ سرزد ہوں اللہ تعالیٰ کی محبت ضرور اسے اپنی طرف کھینچ لے گی۔یہ ہو نہیں سکتا کہ ایک شخص کی اولا دخراب ہو اور وہ اس کی ہدایت کیلئے کوشش نہ کرے اور جتنی محبت والدین کو اولاد سے ہوتی ہے اس سے بہت زیادہ اللہ تعالیٰ کو اپنے بندہ سے ہے۔پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ بندہ تباہ ہو اور اللہ تعالیٰ اس کی ہدایت کی طرف توجہ نہ کرے۔یا تو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ کوئی خدا ہے ہی نہیں، محض دھوکا ہے، وگر نہ انسان کی طرف وہ کیوں ہاتھ نہیں بڑھاتا اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ خدا ہاتھ تو بڑھاتا ہے لیکن اگر انسان خود اپنی مٹھیوں کو بند کر لے تو اس کا کیا علاج۔کھانا موجود ہولیکن کوئی شخص اپنا منہ بھینچ لے تو اسے کس طرح کھلایا جا سکتا ہے۔جو بچہ تعلیم حاصل نہ کرنا چاہئے اس کے والدین کی خواہش خواہ کتنی زبر دست کیوں نہ ہو اور وہ کتنا بھی چاہیں اسے کس طرح علم سکھا سکتے ہیں۔بے شک یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ قادر ہے اور وہ اپنی جبر یہ ہدایت بے فائدہ ہے قدرت سے انسان کو سب کچھ سکھا سکتا اور سب