انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 215

انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۱۵ اہم اور ضروری امور ان پر یا ان کے بھائیوں پر نازل ہو اور خدا تعالیٰ کا تازہ عذاب ان کے دشمنوں کے لئے آئے تو انہیں اس بات کے لئے بھی تیار رہنا چاہیئے کہ دنیا ان کی مخالفت کرے اور شدید مخالفت کرے اتنی شدید مخالفت کہ جو ہمارے سامانوں کے مقابلہ میں بہت بڑھ جائے۔اُس وقت ہماری مدد اور تائید کے لئے خدا تعالیٰ اُترے گا اُس کی نصرت کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور خدا تعالیٰ کی نصرت کا دیکھنا ایسی چیز ہے کہ اس کے مقابلہ میں کوئی بڑی سے بڑی قربانی بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔دیکھو ان دنوں ادھر ہماری مخالفت زور سے شروع ہوئی اُدھر خدا تعالیٰ نے کابل میں عظیم الشان نشان ظاہر کر دیا۔میں نے اس کے متعلق ایک مضمون بھی لکھا ہے مگر یہ اتنا بڑا نشان ہے کہ اس کے کئی پہلوا بھی باقی ہیں۔ہمارے ایک دوست نادر علی شاہ صاحب ہیں۔ایک دفعہ وہ میرے پاس گھبرائے ہوئے آئے اور آ کر کہنے لگے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا یہ الهام که آه ! نادر شاہ کہاں گیا ہے، کیا میرے متعلق تو نہیں۔میں نے کہا۔آپ کا نام تو نادر علی شاہ ہے اور الہام میں نادر شاہ کا ذکر ہے کہنے لگے۔شاید میرا نام مخفف کر دیا گیا ہو۔تو اس الہام کے متعلق اُدھر ذہن جاہی نہیں سکتا تھا جس طرح کہ یہ پورا ہوا ہے۔ایسے عظیم الشان نشان ہمیشہ مخالفتوں اور شدید مخالفتوں کے وقت خدا تعالیٰ ظاہر کیا کرتا ہے۔پہلے امان اللہ خان کے متعلق نشان ظاہر کیا اُس وقت بھی سلسلہ کے خلاف بہت شورش پھیلی ہوئی تھی۔پس جب بھی مخالفت ہو گی خدا تعالیٰ نشان ظاہر کرے گا اور ضروری نہیں کہ اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ بیان کردہ نشانات ہی پورے ہوں، خود آپ لوگوں کو الہام ہونے شروع ہو جائیں گے اور آپ لوگوں کے ذریعہ نشانات دکھائے جائیں گے۔پس دوستوں کو تبلیغ احمدیت پر اور بھی زیادہ زور دینا چاہیئے۔میں نے دیکھا ہے گزشتہ چند سالوں سے جماعت میں تبلیغ کے متعلق کچھ بیداری پیدا ہو رہی ہے۔اس کے نتائج تو ابھی نہیں نکلے مگر پہلے جب دوستوں سے تبلیغ کے متعلق پوچھا جاتا تو کہتے لوگ بالکل سوئے پڑے ہیں مذہب کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے مگر اب کہتے ہیں لوگ تو احمدیت قبول کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں، صرف ٹھو کر ہی کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ رپورٹوں سے پتہ لگتا ہے کہ پچاس ساٹھ ہزار کے قریب آدمی قبول احمدیت کے لئے تیار ہو چکا ہے اور بعض نے تو لکھا ہے کہ ہمارے علاقہ میں ہزار ہا آدمی تیار بیٹھے ہیں۔سالِ حال میں تبلیغ کے عملی نتائج بھی اچھے نکلے ہیں۔کئی امریکہ میں نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔سات آٹھ نئی جماعتیں بنی ہیں۔اسی طرح جاوا میں بہت کامیابی حاصل