انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 208 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 208

۲۰۸ انوار العلوم جلد ۱۳ اہم اور ضروری امور احباب کو چاہئے کہ یہ کتا بیں حسبِ توفیق اور حسب گنجائش ضرور خریدیں۔پھر ہماری جماعت کے اخبار ” فاروق “ اور ”نور“ کے متعلق سفارش دو اخبار ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں مفید کام کرتے رہے ہیں اور کرتے ہیں مگر انہیں شکایت ہے کہ لوگ خرید تے نہیں۔ایک کے متعلق تو میں نے ” الفضل میں پڑھا ہے کہ اس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔معلوم نہیں وہ جاری ہے یا نہیں۔اخبار ” نور“ سکھوں میں اچھی خدمت کرتا رہا ہے اور فاروق غیر مبائعین اور غیر احمدیوں کے متعلق اچھا کام کرتا رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں بعض مضامین جو ” فاروق‘ میں چھپے وہ الفضل میں نہ چھپ سکتے تھے۔”الفضل میں عام طور پر مختصر مضامین ہوتے ہیں سوائے میرے خطبات اور مضامین وغیرہ کے۔میر قاسم علی صاحب کو سلسلہ کے لٹریچر پر اچھا عبور ہے اور انہوں نے سلسلہ کا لٹریچر جمع بھی کیا ہے۔شیخ یعقوب علی صاحب کے بعد میں سمجھتا ہوں وہی ہیں جنہیں سلسلہ کے لٹریچر کے حوالے بکثرت یاد ہیں۔اس وجہ سے ان کے مضامین بہت جامع اور مفصل ہوتے ہیں اور بہت مفید ہوتے ہیں۔مگر ان کے اخبار کی اشاعت بہت کم رہی ہے۔اسی طرح اخبار نور کی اشاعت بھی کم ہے احباب کو ” فاروق اور ”نور“ کی اشاعت بڑھانا چاہئے۔میں حیران ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال ۴۔۵۔۶۔۷ ہزار آدمی جماعت میں بڑھ جاتا ہے مگر باوجود اس کے ان بیچاروں کی اشاعت ۳۔۴ سو سے او پر جاتی ہی نہیں۔میں سمجھتا ہوں، یہ لوگوں کی غفلت اور سستی کا نتیجہ ہے۔دوست سمجھتے ہیں۔”الفضل میں جو ضروری مصالحہ مل جاتا ہے تو کسی اور اخبار کے خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ ”الفضل میں بہت کچھ مصالحہ مل جاتا ہے مگر جو کام یہ اخبار کر رہے ہیں، وہ ” الفضل، نہیں کر رہا اس لئے ان اخبارات کو خریدنے کی بھی احباب کو ضرورت ہے اور ان کی ضرور مدد کرنی چاہئے۔رمضان میں سالانہ جلسہ اس سال جلسہ سالانہ جیسا کہ دوست دیکھ رہے ہیں، رمضان میں ہوا ہے۔اس سال کی مجلس شوری میں نمائندگان کی آراء سن کر میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک سال رمضان میں جلسہ کر کے دیکھ لیا جائے اور پھر مشکلات کا اندازہ لگا کر آئندہ دو سالوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا کہ جلسہ رمضان میں ہو یا دوسرے ایام میں۔احباب جلسہ کے ان دنوں کو اچھی طرح یا درکھیں تا مجلس مشاورت میں صحیح