انوارالعلوم (جلد 13) — Page 205
۲۰۵ انوار العلوم جلد ۱۳ اہم اور ضروری امور تیسرے ایک پرانے مخلصین میں سے میر سعادت علی صاحب حیدر آباد کے ہیں انہوں نے تار دیا ہے کہ ان کی بیوی بیمار ہیں اور ہسپتال میں پڑی ہیں ان کیلئے دعا کی درخواست ہے۔چوتھے صاحب سکندرآباد کے سیٹھ ابراہیم صاحب سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب کے ( جوکل کے ایک اجلاس کے صدر تھے ) ماموں ہیں وہ دعا کی درخواست کرتے ہیں۔ان کی لڑکی بیمار ہے، اس کی صحت کے لئے درخواست دعا کرتے ہیں۔گڑھی کپور کوئی جگہ ہے وہاں کے ایک صاحب محمد ابراہیم صاحب لکھتے ہیں تمام حاضرین ان کے لئے دعا کریں اور تمام دعاؤں میں یاد رکھیں۔ایک دوست کے متعلق خط آیا ہے وہ پرانے صحابہ میں سے ہیں اور اپنے علاقہ کیلئے ستون ہیں بہت مخلص ہیں ، وہ بمبئی کے سیٹھ اسماعیل آدم صاحب ہیں۔ان کے بچوں کے اور وہاں کی جماعت کی طرف سے بھی ان کیلئے دعا کرنے کے خطوط آتے رہے ہیں۔سیٹھ صاحب بہت مخلص اور بہت خدمت کرنے والے انسان ہیں۔بمبئی میں ولایت جانے والوں اور آنے والوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔وہ بیمار ہیں اور قرض کی وجہ سے بھی مشکلات میں مبتلا ہیں ان کیلئے بھی احباب دعا کریں۔خرید وفروخت کے متعلق عام سفارش مجھ سے اس موقع پر بعض دوستوں نے سفارشات کیلئے کہا ہے میری عادت یہ ہے کہ سوائے کتابوں کے کہ وہ علمی ذخیرہ ہوتی ہیں اور ان سے جماعت کو علمی فائدہ پہنچتا ہے دوسری سفارشیں حتی المقدور نہیں کرتا۔حتی المقدور میں نے اس لئے کہا ہے کہ شاید میں نے کسی وقت کسی کی کمزوری یا کسی اور بات کو دیکھ کر سفارش کر دی ہو لیکن جہاں تک میرا حافظہ کام کرتا ہے، کوئی ایسی سفارش میرے حافظہ میں نہیں ہے اس لئے میں کسی اور چیز کے متعلق سفارش تو نہیں کرتا لیکن یہ کہہ دیتا ہوں کہ ہمارا یہ عام طریق ہے اور ہر مخلص احمدی کا یہ طریق ہونا چاہئے کہ جماعت کے دوستوں سے تعاون کیا جائے اس لئے تمام وہ دوست جو تاجر ہوں دواؤں کے یا سٹیشنری کے یا اور چیزوں کے یا صنعت و حرفت کا کام کرتے ہوں جن بھائیوں کو ان چیزوں کی ضرورت ہو اور جو چیزیں اپنے بھائیوں سے میسر آ سکیں وہ ان سے خرید کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔پھر جو چیزیں احمدیوں سے میسر نہ آ سکتی ہوں مگر دوسرے مسلمانوں سے مل سکتی ہوں اُن سے حاصل کریں۔پھر جو چیزیں اُن سے بھی نہ مل سکیں اور غیر مسلموں سے مل سکتی ہوں وہ ایسے ہر مسلموں سے خریدی جائیں جو جماعت کی مخالفت کرنے والے نہ ہوں بلکہ جماعت سے اچھے