انوارالعلوم (جلد 13) — Page 204
انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۰۴ اہم اور ضروری امور رہی مگر ضعف اس قدر ہو گیا کہ میں گل صبح تک سمجھتا تھا اس دفعہ میرے لئے جلسہ میں بولنا مشکل ہوگا خصوصاً اس وجہ سے کہ سر کے درد کا کچھ حصہ باقی تھا اور ذراسی حرکت کرنے حتی کہ بات کرنے کیلئے ذرا سر موڑنے پر بھی گڈی میں ٹھیس پڑتی تھی مگر جس طرح میں نے خیال کیا تھا کہ شاید اب کے کوئی روزہ بھی نہ چھوڑنا پڑے کیونکہ مجھے اپنے جسم میں گزشتہ سالوں کے رمضان کی نسبت زیادہ طاقت محسوس ہوتی تھی اور میرا یہ خیال غلط نکلا اسی طرح با وجود اس کے کہ رات کو بہت دیر تک احباب سے ملاقاتوں میں مصروف رہا، آج صبح سے یکدم در دسر دُور ہو گیا اور میں نے محسوس کیا کہ اب میں جلسہ میں تقریر کرنے سے محروم نہ رہوں گا۔گو گلے کی خرابی باقی ہے اور صبح عورتوں میں تقریر کرنے کی وجہ سے اس میں زیادتی ہو گئی ہے لیکن پھر بھی آج صبح سے صحت میں ایسا غیر معمولی طور پر افاقہ ہو گیا ہے کہ پہلے اس کے متعلق میں قیاس بھی نہ کر سکتا تھا اور اس طرح مجھے اس وقت تقریر کرنے کا موقع مل گیا ہے۔پیشتر اس کے کہ میں آج کا مضمون شروع کروں، احباب کی توجہ ایک بات کی تحریک دعا طرف دلانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ بعض دوست جو اس دفعہ جلسہ سالانہ پر نہیں آ سکے ان میں سے بعض نے تاریں بھیجی اور خطوط لکھے ہیں کہ ان کے لئے دعا کی جائے وہ بیماریوں کی وجہ سے یا اور ضروری کاموں کی وجہ سے یہاں آنے سے اس سال رُک گئے۔میں اس وقت ان کے نام سنا دیتا ہوں تا کہ دوران تقریر میں جب دعا کا موقع ملے یا اختتام تقریر پر یا نمازوں میں دعا کی جائے تو ان اصحاب کو بھی یادرکھیں اور ان کیلئے دعائیں کی جائیں۔ایک تار حیدر آباد دکن سے سیٹھ محمد غوث صاحب کی طرف سے آیا ہے، وہ وہاں کی جماعت کے فنانشل سیکرٹری ہیں ، سلسلہ احمدیہ کے دیرینہ خدام میں سے ہیں ، خدمت سلسلہ کا خاص جوش رکھتے ہیں اور اُن لوگوں میں سے ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ احمدیت سے خاص خلوص ہے اور انسانی علم کی حد تک کہا جا سکتا ہے کہ ہرا بتلاء میں حق وصداقت پر قائم رہنے والے ہیں ان کی بڑی بیٹی بیمار ہیں ، سیٹھ صاحب نے مجھے لکھا ہے کہ میں آپ کی اور سلسلہ کی ہر خدمت کرنے کیلئے حاضر ہوں ، جلسہ کے موقع پر میری بیٹی کی صحت کیلئے دعا کی جائے۔دوسرے عبدالحکیم صاحب نئی دہلی کے ہیں انہوں نے سب دوستوں کو تار کے ذریعہ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم لکھا ہے۔وہ لکھتے ہیں بیماری کی وجہ سے میں جلسہ میں حاضر نہیں ہو سکا، میری صحت کیلئے دعا کی جائے۔