انوارالعلوم (جلد 13) — Page 136
۱۳۶ انوار العلوم جلد ۱۳ آہ! نادر شاہ کہاں گیا بھی ثابت ہوتا ہے چنانچہ بڑا ثبوت اس امر کا یہ ہے کہ شاہ موصوف کی وفات سے چند دن پہلے ڈاکٹر محمد اقبال صاحب افغانستان سے واپس آئے تو انہوں نے اخبارات میں یہ امر شائع کرایا کہ اگر دس سال بھی نادرشاہ صاحب کو اور مل گئے تو افغانستان کی حالت درست ہو جائے گی اور وہ ترقی کی چوٹی پر پہنچ جائے گا۔اس اعلان کے دوسرے دن وہ مارے گئے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سب واقف لوگ اس امر کو محسوس کرتے تھے کہ نادرشاہ صاحب کی زندگی کی ابھی ملک کو بہت ضرورت ہے لیکن پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء نہ تھا کہ وہ اُس وقت تک زندہ رہتے۔پیشگوئی کے دو پہلو ممکن ہے کہ بعض دشمن یہ اعتراض کریں کہ جب نادرشاہ صاحب خوست پر حملہ کر رہے تھے اُس وقت کہا جاتا تھا کہ آہ ! نادرشاہ کہاں گیا“ سے یہ مراد ہے کہ اس فساد کو دُور کرنے کے لئے نادرشاہ کی ضرورت لوگوں نے محسوس کی ہے اور اب ان کی وفات پر اسے چسپاں کیا جاتا ہے۔سو واضح رہے کہ یہ الہام دونوں دفعہ پورا ہوا ہے۔اُس وقت بھی کہ جب امان اللہ خان کے بھاگنے کے موقع پر لوگوں کو جرنیل نادر خان کی ضرورت محسوس ہوئی تھی اور اب بھی کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت وہ ایک بے وقوف نو جو ان کے ہاتھوں مارے گئے ہیں اور یہ اب کا خیال نہیں بلکہ جماعت احمدیہ میں یہ خیال اُسی وقت سے پیدا ہے جب خوست کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے نادرشاہ صاحب کو فتح دی۔چنانچہ اُسی وقت میرے کہنے کے مطابق اس پیشگوئی پر ایک مضمون مولوی شیر علی صاحب نے لکھا تھا جو ۳۔جنوری ۱۹۳۰ء کے ” الفضل میں شائع ہو چکا ہے۔اُس میں اِس امر کا اظہار کرنے کے بعد کہ یہ پیشگوئی امان اللہ خان کے شکست کھانے سے اور لوگوں میں جرنیل نادر خان کی واپسی کی خواہش سے اور نادر خان کے نادر شاہ بن جانے سے پوری ہوگئی ، مولوی صاحب نے تحریر کیا تھا کہ اس پیشگوئی کے دو مفہوم ہیں۔ایک تو وہ جو بغاوت افغانستان کے وقت نادر خان کے باہر ہونے اور لوگوں میں ان کے بلانے کی خواہش پیدا ہونے اور پھر ان کے ملک میں واپس آ کر فتح پانے اور بادشاہ ہو جانے سے پورا ہوا اور ایک دوسرا مفہوم ہے۔اس دوسرے مفہوم کے متعلق وہ لکھتے ہیں:۔دوسرے مفہوم میں ایک ایسا خیال جھلک رہا ہے کہ موسوم کو کوئی خطرناک مصیبت پیش آئے گی اور اس کے نقصان پر بہت رنج و غم محسوس کیا جائے گا۔‘و اس تحریر سے ظاہر ہے کہ احمدی جماعت شروع سے اس امر کی قائل تھی کہ اس پیشگوئی کے دو