انوارالعلوم (جلد 13) — Page 134
۱۳۴ انوار العلوم جلد ۱۳ کس معاملہ کی امید کرتے ہو؟ آہ! نادر شاہ کہاں گیا نادرشاہ کی وفات پر حسرت واندوہ کا اظہار (۹) افغانستان جیسے ملک میں بادشاہ ہونے کے بعد بھی کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔لوگ جلد جوش میں آ جاتے ہیں اور محبت دشمنی سے بدل جاتی ہے۔بالکل تعجب نہ ہوتا اگر نادر شاہ بادشاہ ہونے کے بعد ملک میں بدنام ہو جاتے۔یا ملک میں امن قائم کرنے کے قابل ثابت نہ ہوتے اور تفرقہ اور فساد بڑھ جاتا۔لیکن آہ ! نادرشاہ کہاں گیا۔‘“ کے الفاظ بتاتے تھے کہ ان کی موت کے وقت لوگ ان کے کام کی قدر کرنے لگ جائیں گے اور ان کی موت پر حسرت و اندوہ کا اظہار کریں گے۔یہ خود ایک نشان ہے کیونکہ پچیس سال پہلے ایک معمولی آدمی کے بادشاہ ہونے کی پیشگوئی کرنا خود ایک بڑا نشان ہے لیکن ساتھ یہ بتا دینا کہ باوجود اس کے کہ وہ قدیم شاہی خاندان کو علیحدہ کر کے تخت پر بیٹھے گا اور ایسے ملک میں حکومت کرے گا جہاں کے لوگ اصلاح کے نام سے دور بھاگتے ہیں، وہ مفید کام کرتے ہوئے لوگوں میں قبولیت پیدا کرتا چلا جائے گا اور لوگ اُس کی موت پر دل سے حسرت کریں گے۔ایک ایسا نشان ہے کہ جس کی عظمت کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا۔یا درکھنا چاہیئے کہ یہ حصہ الہام کا دو دفعہ پورا ہوا ہے۔پہلی دفعہ جب امیر امان اللہ خان کے وقت میں بچہ سقہ نے بغاوت کی اور امیر نے اور امراء نے اور عوام نے اُس وقت خواہش کی کہ کاش! نادر خان ہوتے تو ملک کو سنبھالتے۔گو اُس وقت نادر خان نادرشاہ نہ تھے لیکن کبھی آئندہ نام سے بھی کسی کو وقت سے پہلے یاد کر لیا جاتا ہے۔جیسے قرآن کریم میں ہے کہ ہم نے لوگوں کو الْفُلْكِ الْمَشْحُون میں چڑھایا حالانکہ مشحون کے معنی بھری ہوئی کے ہیں۔محققین لکھتے ہیں کہ اس جگہ مراد یہ ہے کہ وہ کشتی جو لوگوں کے بیٹھنے سے بھرنے والی تھی۔چونکہ بتانا یہ ہے کہ کشتی آدمیوں کی کثرت یا کشتی کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بھر گئی۔بجائے اس مضمون کو الگ بیان کرنے کے یہی کہہ دیا کہ ہم نے ان کو بھری ہوئی کشتی میں جگہ دی حالانکہ جگہ دیتے ہوئے وہ بھری ہوئی نہ تھی، اسی طرح یہاں ہوا۔گو اُس وقت نادر خان بادشاہ نہ تھے لیکن چونکہ خدا تعالیٰ بتانا چاہتا تھا کہ اس وقت ان کو کامیاب کر کے بادشاہ بنا دیا جائے گا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو نادرشاہ کے نام سے ہی پکارا اور اس طرح ایک مختصر فقرہ میں وسیع مضمون ادا کر دیا۔لیکن دوسرے معنی اِس کے اب پورے ہوئے ہیں جبکہ نادرشاہ لوگوں میں نادرشاہ کے نام