انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 133 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 133

۱۳۳ انوار العلوم جلد ۱۳ آہ! نادر شاہ کہاں گیا امان اللہ شاہ کے القاب کسی نے سنے؟ وہاں تو شاہ کا لقب بادشاہ کیلئے ہے ہی نہیں۔بلکہ ہم کہیں گے کہ ہندوستان میں کسی معتبر تحریر میں عبد الرحمن شاہ یا حبیب اللہ شاہ وغیرہ نہیں ملتے۔پس اگر یہ الہام افغانستان کے مافی الضمیر کی ترجمانی ہوتی تو شاہ کا لقب۔۔۔نہ ہوتا بلکہ نادر خان کا لقب ہوتا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نادرشاہ والا الہام کسی اور موقع کے لئے ہے امیر نادر خان کے متعلق نہیں میں سمجھتا ہوں، یہ تحریر مولوی ثناء اللہ صاحب کے اخبار اہلحدیث میں اللہ تعالیٰ نے لکھوائی ہے۔اس قدر شدید دشمن اخبار اس امر کا اقرار کرتا ہے کہ نادر خان کا نادر شاہ کہلانا افغانستان کے لوگوں کے حالات اُن کی زبان اور اُن کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے ناممکن ہے۔ہم کہتے ہیں یہ بالکل درست ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کے سابق بادشاہ شاہ نہیں کہلاتے تھے۔یہ بھی درست ہے کہ امان اللہ خان بھی بادشاہ ہو کر امان اللہ شاہ نہیں کہلائے بلکہ شاہ امان اللہ یا امان اللہ خان شاہ افغانستان کہلائے۔اور یہ سچ ہے کہ افغانستان کے لوگوں کے ذہنوں میں اپنی قومی روایات کے خلاف یہ خیال نہیں آ سکتا تھا کہ وہ نادر خان کو نادرشاہ شاہ افغانستان کہنے لگیں مگر دوسری طرف یہ امر واقعہ ہے کہ نادر خان بادشاہ ہوتے ہی نادرشاہ کہلانے لگے۔افغانستان اور ہندوستان کے جرائد انہیں نادرشاہ لکھتے چلے آئے ہیں اور لکھ رہے ہیں اور جیسا کہ ان کے بھائی اور وزیر سردار شاہ ولی خان صاحب کے بیان سے ثابت ہے افغانی حکومت نے ان کا یہی نام تجویز کیا تھا۔پس اے وہ لوگو جن کے دل میں خدا کا خوف ہے جو مرنے پر اور مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر یقین کرتے ہو خدا را مجھے بتاؤ کہ وہ کون سی طاقت تھی جس نے اس ناممکن امر کوممکن کرا دیا۔جسے مولوی ثناء اللہ صاحب جیسے دشمن سلسلہ کا اخبار بھی ناممکن قرار دیتا ہے اور جو بظاہر حالات واقعہ میں ناممکن تھا۔کیا اسی زبر دست خدا نے نہیں جس نے ۳۔مئی ۱۹۰۵ء کو پورے چھپیں سال پہلے بانی سلسلہ احمدیہ کے الہام میں نادر کا نام نادرشاہ رکھا تھا۔کیا اس زبر دست نشان کو دیکھتے ہوئے بھی تم انکار کرتے چلے جاؤ گے؟ کیا اب بھی تم خدا کے مأمور کو قبول نہیں کرو گے؟ کیا اب بھی تم اپنے پیدا کرنے والے سے صلح نہیں کرو گے؟ اور دہریت اور انکار کے گڑھوں میں گرے رہو گے؟ اگر ایسے زبر دست نشان بھی جن کے ناممکن ہونے کا دشمن بھی اقرار کرتا ہے، تمہارے سمجھانے کے لئے کافی نہیں ؟ اگر نہیں تو بتاؤ کہ تم خدا تعالیٰ سے