انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 126 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 126

انوار العلوم جلد ۳ ۱۲۶ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا ہے کہ ہر صحیح الفطرت انسان کے سمجھنے کے لئے کافی ہے۔کاش ! جو آ نکھیں رکھتے ہیں دیکھیں اور جو کان رکھتے ہیں سنیں اور جو دل رکھتے ہیں ایمان لائیں تا کہ خدا کے فضلوں کے وارث ہوں۔نادر خان کا بادشاہ بننا اور نا گہانی وفات پانا بچہ سقہ کے ہاتھوں امان اللہ خان کی شکست سے یہ الہام پورا ہو جانا تھا اور کنکر اپنا کام کر چکنے کے بعد پھر کنکر ہی بن جانے تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا میں یہ لفظ تھے کہ خدا تعالیٰ حبیب اللہ خان سے یہ سلوک کرے کہ نہ وہ زندہ رہے اور نہ مرے اور یہ اسی طرح ہو سکتا تھا کہ اُس کی اولاد تو باقی رہے لیکن اُن کے پاس حکومت نہ باقی رہے۔لیکن یہ ظاہر ہے کہ اگر بچہ سقہ تخت کابل پر قائم رہتا تو امان اللہ خان کو حکومت واپس لینے کا بہت موقع تھا کیونکہ بچہ سقہ میں تدبیر ملکی کی لیاقت نہ تھی اور اس کی طبیعت میں خشونت اور سختی بھی تھی اور اس کے نائب کنکروں کی طرح صرف پچھنا ہی جانتے تھے، ملک کیلئے خیر کا کام کرنا اُن کی طاقت سے بالا تھا اور چونکہ وہ پیشگوئی کو پورا کر چکا تھا خدا تعالیٰ کی نصرت سے بھی محروم ہو چکا تھا۔پس خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اُس سے وہ کام لے کر جو اُس کے لئے ازل سے مقدر ہو چکا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کو کہ حبیب اللہ خان نہ زندہ رہے نہ مُردہ کسی دوسرے شخص کے ہاتھ سے پورا کرائے۔چنانچہ اس کے لئے اُس نے نادر خان کو چنا اور اس کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس پہلے الہام کے ساتھ ہی اُسی دن ان الفاظ میں دی کہ آہ ! نادرشاہ کہاں گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ اس پہلے واقعہ کے بعد نادر بادشاہ افغانستان ہوگا اور بادشاہ بننے کے بعد ایک آفت نا گہانی کے ذریعہ سے اس کی موت واقع ہوگی حتی کہ سب ملک چلا اٹھے گا کہ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور بچہ سقہ کو خدا تعالیٰ نے جرنیل نادر خاں کے ہاتھوں سے شکست دلا کر ۳ مئی ۱۹۰۵ ء کے دوسرے الہام کو پورا کرنے کے سامان پیدا کرا دیئے اور اس امر کا بھی انتظام کرا دیا کہ امان اللہ خان دوبارہ بادشاہ نہ ہو سکے اور امیر حبیب اللہ خان کے خاندان کے لئے یہ آسمانی فیصلہ جاری ہو جائے کہ وہ نہ مریں اور نہ زندہ رہیں۔لیکن جہاں اس الہام میں یہ خبر دی گئی تھی کہ کنکروں سے نادر شاہ کی وفات کی خبر کام لینے کے بعد اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ نادر نامی ایک شخص بادشاہ ہو جائے گا اور اُس کے ذریعہ سے امیر حبیب اللہ خان کی اولا د کو