انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 415 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 415

415 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کے مقدمہ میں وکیل ملزم کے سوالات جرح اور اُن کے جواب (مورخہ ۲۷٬۲۵۴۳ مارچ ۱۹۳۵ ء دیوان سکھ آنند صاحب سپیشل مجسٹریٹ گورداسپور کی عدالت میں ملزم سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کے وکیل شیخ محمد شریف صاحب کے سوالات اور حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کے جوابات ) سوال : آپ کو معلوم ہے کہ قادیان میں مجلس احرار کی تبلیغی کا نفرنس ہوئی ؟ جواب: ہاں سوال: اس سے پہلے کہ کا نفرنس ہوئی آپ کو کتنی دیر پہلے پتہ چل گیا تھا کہ کا نفرنس ہوگی۔جواب: تاریخ تو یاد نہیں۔افواہیں پانچ چھ مہینے قبل سے سنی جاتی تھیں اور یقینی علم دو یا تین ہفتہ قبل ہوا تھا۔سوال: آپ احرار کی کانفرنس کے منعقد ہونے کے خلاف تھے۔یعنی آپ کو اس کے منعقد ہونے پر اعتراض تھا۔جواب: میرا اس سے کوئی تعلق نہ تھا۔میں نے ذاتی طور پر اس معاملہ کی طرف توجہ نہیں کی۔سوال: آپ نے کوشش کی کہ کانفرنس نہ ہو۔جواب: ذاتی طور پر میں نے نہیں کی۔سوال : خان صاحب فرزند علی آپ کے مریدوں میں سے کون ہیں۔جواب: وہ صدر انجمن احمدیہ کے ٹرسٹی ہیں اور ٹرسٹی ہونے کے لحاظ سے ہی امور عامہ کا ناظر أن