انوارالعلوم (جلد 13) — Page 409
409 انوار العلوم جلد ۱۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات روپیہ بھی کافی آ جائے گا اور اگر پیش آمدہ ضروریات سے زیادہ چندہ آ گیا تو میرا ارادہ ہے کہ چونکہ انگریزی ترجمہ قرآن کی اشاعت کی فوراً ضرورت ہے۔اس میں سے کچھ روپیہ اس کام پر خرچ کیا جائے۔اگر اس کام سے بھی بڑھ گیا تو وہ اگلے سال کام آ جائے گا۔دین کی خدمت کیلئے زندگی وقف کرنے والوں کی بھی کافی تعداد ہو چکی ہے مگر کئی باتیں ابھی ایسی ہیں جن کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔مثلاً۔ا۔نوجوانوں کا غیر ممالک میں جانا۔اعلیٰ عہد یداروں اور تعلیم یافتہ لوگوں کا لیکچر دینے کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا۔۔رخصت لے کر یا فراغت کے موسم میں تبلیغ کیلئے اپنا نام لکھانا۔۲ ۲۵ لاکھ روپیہ تک کیلئے ریزرو فنڈ جمع کرنا۔پنشن یافتہ یا فارغ البال لوگوں کا مرکز میں کام کرنے کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا۔۔قادیان کے سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بھیجنا اور ان کے متعلق یہ اختیار دینا کہ ان کی دینی تربیت پر زور دینے کیلئے ہم جس رنگ میں ان کو رکھنا چاہیں رکھ سکیں۔ے۔قادیان میں مکان بنانے کی کوشش کرنا۔یہ سات باتیں ایسی ہیں جن کی طرف ابھی تک کم توجہ کی گئی ہے۔ان میں سے ہر ایک کے متعلق احباب کو چاہئے کہ مجھے جواب دیں۔بہت سے احباب نے توجہ کی ہے مگر جس قدر جماعت ہے، اس کے مقابلہ میں توجہ کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔یہ اصل تحریکیں ہیں اور یا درکھنا چاہئے کہ میں سب کچھ مانگ رہا ہوں، ہاں فی الحال یہ چند مطالبات کئے ہیں۔پس احباب کو چاہئے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں، سادہ کھانا کھا ئیں، سادہ کپڑا پہنیں، دین کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں، کوئی احمدی بیکار نہ رہے اگر کسی کو جھاڑو دینے کا کام ملے تو وہ بھی کر لئے اس میں بھی فائدہ ہے۔بہر حال کوئی نہ کوئی کام کرنا چاہئے اس کے جو فوائد ہیں وہ میں اس وقت نہیں بیان کر سکتا کیونکہ وقت تھوڑا ہے مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ بیکار نہ رہے۔ماں باپ سنگ دل بن کر اپنے بریکا رلڑکوں سے کہہ دیں کہ ہم نے تمہیں پالا پوسا ہے اب تم جوان ہو جاؤ اور خود کما کر کھاؤ۔بے شک یہ سنگدلی ہے مگر اُس پیار اور محبت سے ہزار درجہ بہتر ہے جو بیکاری میں مبتلا رکھتی ہے۔میں نے یہ بھی سوچا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے دینی کورس تیار کیا جائے اور پھر اس