انوارالعلوم (جلد 13) — Page 206
انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۰۶ اہم اور ضروری امور تعلقات رکھتے ہوں۔غرض ہمارا عام طریق یہی ہونا چاہئے کہ ہمارا روپیہ اس طرح خرچ ہو کہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اسلام کو پہنچ سکے اور اس کے لئے یہی طریق ہو سکتا ہے کہ ہم جو ضروریات پر روپیہ خرچ کریں وہ ان لوگوں کے پاس جائے جو خدمت دین کیلئے چندے دیتے ہوں یا کم از کم ایسے ہاتھوں میں نہ جائے جو اسلام کی مخالفت کرنے والے ہوں یا کم از کم ایسے لوگوں کے پاس نہ جائے جو ہماری سیاسی طور پر مخالفت کرنے والے ہوں۔پس میں یہ عام رنگ میں سفارش کر دیتا ہوں، خاص طور پر نہیں کیونکہ اس طرح بہت بڑی ذمہ واری عائد ہو جاتی ہے۔کتب کے متعلق سفارش کتابوں کے متعلق میں خاص طور پر بھی سفارش کر دیا کرتا ہوں اور اب بھی کروں گا۔گو کتابیں بیچنے والوں کی یہ بھی شکایت ہوتی ہے کہ با وجود سفارش کے وہ یکی نہیں۔میں نہیں سمجھتا جب میری سفارش پر ان کی کتابیں پکتی نہیں تو پھر وہ مجھے سفارش کرنے کیلئے کیوں کہتے ہیں۔شاید کتا بیں نہ پکنے سے ان کا یہ مطلب ہو کہ جتنی وہ چاہتے ہیں، اتنی نہیں سکتیں۔اول سلسلہ کا ایک بکڈ پو ہے وہ کتا بیں شائع کرتا رہتا ہے اب کے بھی اس نے کتابیں شائع کی ہیں اس کے متعلق میں سفارش کرتا ہوں کہ اس کی شائع کردہ کتابیں خریدی جائیں۔اچھوتوں کے متعلق بکڈ پونے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں اچھے حوالے درج ہیں جو اچھوتوں کیلئے بہت مفید ہیں اور بھی کتابیں شائع کی گئی ہیں، وہ خریدی جائیں۔پھر کتاب گھر والے فخر الدین صاحب ہیں۔وہ سلسلہ کی کتا بیں شائع کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات میں نے دیکھا ہے کہ اپنی ہمت سے بہت زیادہ بار اُٹھا کر شائع کرتے ہیں اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ جماعت ان کی طرف توجہ کرے۔بعض کتابیں انہوں نے بہت اچھی شائع کی ہیں اور وہ اس قابل ہیں کہ جماعت ان کی اچھی طرح اشاعت کرے۔مثلاً میرے مشورہ کے بعد سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ مختلف زبانوں میں شائع کرنا شروع کیا ہے۔یہ وہ کتاب ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا گیا تھا کہ اس کے ذریعہ اسلام کو غلبہ حاصل ہوگا اور یہ وہ رتی ہے جس کے ذریعہ ہم دیگر مذاہب کے لوگوں کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں۔اس کتاب کا سیٹھ صاحب نے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرایا ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ اور زبانوں میں بھی ترجمہ کرائیں اللہ تعالیٰ ان کے ارادہ میں برکت دے۔ان کی طرف سے ہندی