انوارالعلوم (جلد 13) — Page 192
انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۹۲ افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۳ء دنیا کی بہت سی نعمتوں کے مقابلہ میں چنے اچھے لگتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے کہ میں بھنے ہوئے چنے اپنے پاس رکھ لیتا اور جب کئی دفعہ گھر سے کھانا نہ آتا اور میں پوشیدہ طور پر روزے رکھتا تو چنوں پر گزارہ کر لیا کرتا تھا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے چھ ماہ تیک متواتر روزے رکھے۔اس عرصہ میں بسا اوقات دو پیسے کے چنے بھنوا کر آپ رکھ لیتے۔تبلیغ اسلام کا شوق آپ کو شروع سے ہی تھا۔ہندولڑکوں کو آپ اپنے پاس جمع کر لیتے اور اُن سے مذہبی گفتگو کرتے رہتے۔حافظ معین الدین صاحب جو آپ کے خادم تھے اور نا بینا تھے فرمایا کرتے کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب گھر سے کھانا لانے کیلئے بھیجتے تو بعض اوقات اندر سے عورتیں کہہ دیا کرتیں کہ انہیں تو ہر وقت مہمان نوازی کی فکر رہتی ہے ہمارے پاس کھانا نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنا کھانا دوسروں کو کھلا دیتے اور خود چنوں پر گزارہ کرتے۔اس حالت کا نقشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کھینچا ہے۔آج کی حالت تو آپ کے سامنے نہ تھی مگر جو حالت تھی اسے پیش نظر رکھتے ہوئے آپ نے ایک عربی شعر میں وہ نقشہ کھینچا ہے۔فرمایا۔لُفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أُكُلِي وَصِرُتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الْاهَالِى یعنی اے لوگو! ایک وقت وہ تھا کہ دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑے مجھے ملتے تھے مگر اب یہ حالت ہے کہ سینکڑوں خاندانوں کو خدا تعالیٰ میرے ذریعہ رزق دے رہا ہے۔گجا وہ وقت جب کہ حافظ معین الدین صاحب مرحوم کی روایت کے مطابق جب کوئی مہمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آتا تو گھر کی مستورات اُسے بوجھ سمجھتیں اور کھانا دینے سے انکار کر دیتیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو باوجود اس کے کہ چھ ماہ تک آٹھ پہرے روزے رکھتے اپنا کھانا مہمان کو دے کر اس حالت کی پردہ پوشی کرنی پڑتی اور گجا یہ وقت کہ آج ہزار ہا آدمی ہندوستان کے گوشہ گوشہ سے یہاں آتے ہیں اور اُن کا رزق اُن کے آنے سے پہلے ہی یہاں پہنچ جاتا ہے۔رات اور دن کے چوبیس گھنٹوں میں ایک منٹ کے لئے بھی اس لنگر خانہ کی آگ سرد نہیں ہوتی۔جس کی خبر اس انسان کو دی گئی تھی جسے شام کے وقت آٹھ پہرہ روزہ افطار کرنے کیلئے بھی روٹی نہ ملتی تھی۔۔جانتے ہو یہ حالت کس طرح پیدا ہوئی یہ تغیر کس طرح رونما ہوا ؟ یہ تغیر انسانی تدابیر کی وجہ